Ticker

6/recent/ticker-posts

اوکاڑہ: مانیٹرنگ کے میکانزم کی بدولت پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے میں مدد ملتی ہے،ڈپٹی کمشنرعامرعقیق خان

اوکاڑہ(ملک امیر علی کھوکھر)ڈپٹی کمشنرعامرعقیق خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد کا علیٰ الصبح اوکاڑہ سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ۔ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے سبزیوں و پھلوں کی بولی کا مشاہد ہ کیا انہوں نے بولی پر پھل و سبزیاں خریدنے والے لوگوں سے سبزی منڈی کے آڑھتیوں کی جانب سے لئے جانیو الے کمیشن اور مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے فراہم کی جانیو الی سہولیات سے متعلق دریافت کیا

یہ بھی پڑھیں : سرکاری محکمے انسداد کرونا ایس او پیز پرعمل درآمد کےسلسلہ میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں،ڈپٹی کمشنر عامرعقیق خان

انہوں نے کہا کہ شفاف بولی اور مانیٹرنگ کے میکانزم کی بدولت پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے میں مدد ملتی ہے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے ان مقدس ایام میں شہریوں کو مقررہ نرخوں پر معیاری پھلوں اور سبزیوں کی فراہمی کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں۔ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے اس موقع پر پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی بھی چیک کی انہوں نے ضلع اوکاڑہ میں پیدا ہونے والے پھلوں اور سبزیوں سے متعلق بھی معلومات حاصل کی۔ 

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent