Ticker

6/recent/ticker-posts

اوکاڑہ: سرکاری محکمے انسداد کرونا ایس او پیز پرعمل درآمد کےسلسلہ میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں،ڈپٹی کمشنر عامرعقیق خان

Okara: Government departments should not show any negligence in implementation of anti-Karuna SOPs, Deputy Commissioner Amir Aqiq Khan

اوکاڑہ(ملک امیر علی کھوکھر) ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا ہے کہ موجودہ غیر معمولی صورتحال میں ہمیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ ایک محتاط رویہ بھی اختیار کرنا ہے تاکہ ڈینگی کو پھیلنے کا موقع ہی نہ مل سکے محکمہ صحت کی ٹیموں کی کار کردگی بھی قابل ستائش ہے ان کی کاوشیں اس وقت ہی ثمر آور ہو سکتی ہیں جب عوامی سطح پر ان کے ساتھ تعاون کیا جائے سر کاری محکمے انسداد کرونا ایس او پیز پر عمل در آمد کے سلسلہ میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کرے اور ویکٹر سر ویلینس کے کام کو انتہائی ذمہ دارانہ انداز میں مکمل کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں : کرونا کے 319 مثبت کیس ہیں،خورشید جیلانی

اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید اور ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ ڈاکٹر محمد اقبال نے انسداد ڈینگی اقدامات،ویکٹر سرویلینس،ہاٹ سپاٹ کی نگرانی،عوامی آگاہی کے لئے اقدامات،کباڑ مارکیٹوں میں دکانداروں کی راہنمائی کے لئے کئے گئے سیشنز سے متعلق بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے ہدایت کی کہ ضلع میں سرکاری محکمے مربوط حکمت عملی کے تحت مشترکہ کاوشیں جاری رکھیں تاکہ ڈینگی لارہ کو پنپنے کا موقع نہ ملے۔ 

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent