Why suicide?
از قلم : شبیراحمد ڈار
خود کشی آخر کیوں ؟ یہ ایک ایسا بنیادی سوال ہے جس کا جواب تلاش کرنا مشکل ہے اور اس سوال کا سامنا ہم سب کو اپنی زندگی میں کئی بار کرنا پڑتا ہے ہمیں اپنے ملک میں آئے روز خودکشی کے واقعات سننے اور دیکھنے کو ملتے ہیں ہر خودکشی کرنے والا جو سوال چھوڑ جاتا وہ سوال یہ ہے کہ آخر اس خودکشی کی وجہ کیا تھی؟ اپنے ہوش وحواس میں اپنی جان لینے کا نام خودکشی ہے یہ ایک عالمی مسٸلہ ہے اور ہر ملک اس مسٸلے کو ختم کرنے میں ناکام ہوا ہے ایک رپورٹ کے مطابق ہر چالیس سیکنڈ میں ایک خود کشی کا واقعہ رپورٹ ہوتا ہے اور ہر سال آٹھ لاکھ سے سولہ لاکھ تک لوگ خودکشی کے ذریعے اپنی زندگی کے چراغ گل کر دیتے عہد حاضر میں خودکشی کا رجحان بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے خودکشی کا تعلق ذہنی تناؤ سے ہے انسان جب پریشان ہوتا ہے کسی چیز کے بارے میں فکر مند ہوتا ہے تب اسے خودکشی کے خیالات آنے لگتے خودکشی کرنےوالے افراد احساس کمتری کا شکار ہوتے ہیں اور احساس کمتری کا شکار بنانے میں ہمارا معاشرہ منظم ہوا ہے ہمارے ہاں ایک شخص کو دوسرے شخص سے تقابل کیا جاتا دوسرے کو حقیر سمجھا جاتا اور چھوٹی سے چھوٹی بات پر تمسخر اڑایا جاتا ہے جس سے لوگ ذہنی تناؤ کا شکار ہو کر اس لعنت کی آگ میں کود جاتے ہیں
یہ بھی پڑھیں : راولپنڈی پولیس کے انسان دوست سی پی او احسن یونس کا اہم اقدام
دنیا بھر میں خودکشی کے واقعات پر نظر ڈالی جائے تو سب سے زیادہ تناسب نوجوان طبقے کا ہے اس کے بعد متوسط یا نچلے طبقے کے لوگ خودکشی کرتے اور پھر امیر لوگ بھی اس لعنت سے آزاد نہیں خودکشی کا تعلق انسانی سوچ اور دماغی حالت پر ہے اور معاشرے کے محرکات اس پر اثرانداز ہوتے نوجوان طبقہ محبت میں ناکامی ملنے پر ذہنی تناؤ کا شکار ہو جاتے ہیں اور پھر خودکشی کو ترجیح دیتے ہیں اس کے علاوہ متوسط طبقے کے لوگ بڑھتی مہنگائی ، اخراجات اور افلاس سے تنگ آ کر موت کو گلے لگاتے ہیں
یہ بھی پڑھیں : ٹیم ہمارا پاکستان
خودکشی کی بڑی وجوہات میں بے روزگاری ، غربت ، تنہا پسندی ، رشتوں میں عدم توازن ، منشیات کا استعمال ، جینیاتی مسٸلے ، مہلک یاناقابل علاج بیماری ، ادویات کا بے دریغ استعمال ، گھریلو جھگڑے ، کردار پر تہمت ، تشدد ، غیرت کے نام پر قتل ، امتحانات میں ناکامی ، عدم تحفظ ، خوف ، مایوسی سمیت دیگر عوامل ہیں اس دنیا میں سب سے مشکل فن ہر حال میں مسکرانا ہے اور یقینا ہر کام میں اللہ کی بہتری ہوتی ہے اس نے ہمارے لیے اچھا سوچ کر رکھا ہوتا اور ہر مشکل کے بعد آسانی ہے ناامیدی ، مایوسی کے عالم میں خودکشی کر لینا کسی مسٸلے کا حل نہیں
اگر خودکشی جیسی لعنت سے اپنے معاشرے کو پاک رکھنا ہے تو اس میں اساتذہ ، علماء ، سیاست دان ، صحافی ، ڈاکٹرز ، ماہرین نفیسات ، وکلا ، شعرا و ادبا و دیگر شعبوں کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا اپنے گھر میں موجود بے روزگار شخص کو ناامید نہیں ہونے دینا، بچوں و بچیوں کی کم عمر میں شادی نہیں کرنی اور اپنے قرب و جوارمیں بسنے والے ہر طبقے کے لوگوں کا خاص خیال رکھنا ہوگا اپنی خوشی کو دوسرے کی مدد کرنے میں تلاش کرو اور دوسروں کے لیے جب ہم سوچیں گے تب یہ خودکشی جیسے خیالات آنا بند ہوں گے اور حکومت سے بھی گزارش کروں گا کہ ملک میں خودکشی سے بچاؤ کے لیے عملی اقدامات کرے
0 Comments