Ticker

6/recent/ticker-posts

حکومتی سکیم کے مطابق گھر بنانے کے لیے آسان شرائط پر قرضہ کیسے حاصل کیا جائے؟ ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک نے طریقہ کار بتادیا

How to get a loan on easy terms to build a house according to the government scheme? Deputy Governor SBP explained the procedure

اسلام آباد(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن )ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سیما کامل نے کہا کہ اسوقت تمام بینک تین مختلف قسموں کے قرض فراہم کررہے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قرض لینے کے خواہش مند افراد کے لیے شناختی کارڈ،دو فوٹو،سیلری سلپ یا اخراجات کی تفصیل ہونا ضروری ہے ہرشہری کی درخواست کو بینک کے لیے ایک ماہ میں مکمل کرنا ضروری ہوگا۔ ہر درخواست کی سٹیٹ بینک خود نگرانی کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خودکشی آخر کیوں؟

ہمارے دو ٹارگٹس ہیں ایک ہاؤسنگ اور کنسٹرکشن کا ٹارگٹ ہے جسے ہم نے پانچ فیصد تک لیکر جانا ہے۔ہم اسوقت ٹارگٹ کے مطابق چل رہے ہیں۔مورگیج کے حوالے سے بھی پیش رفت جاری ہے بینک 15 بلین سے زائد کے مورگیج کے قرضے جاری کئے ہیں۔ اب تمام شرائط آسان کردی گئی ہیں۔ شہروں میں رہنے والے افراد کے لیے اب قرضے کی حد کو بڑھایا گیا ہے۔ہم چھوٹا کاروبار کرنے والے افراد کے لئے بھی شرائط کو آسان بنارہے ہیں جو آمدن نہیں بتاسکتا اس کو اپنے اخراجات بتانے ہونگے ہرہفتے مورگیج  کی مد میں ڈیڑھ بلین کے قرضے دئیے جارہے ہیں لوگوں کی آسانی کے لیے کال سینٹر کھول رہے ہیں جو روزانہ 5 ہزار کال ریسیو کرے گا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ہمارا کمپلینٹ سیل بھی چل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : راولپنڈی پولیس کے انسان دوست سی پی او احسن یونس کا اہم اقدام

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent