Ticker

6/recent/ticker-posts

پاکستانی میڈیا میں سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن سے منسوب کرکے چلایا جانے والا خط جعلی ہے، سعودی حکام

The letter attributed to Saudi General Authority of Civil Aviation in Pakistani media is fake, Saudi officials said.

اسلام آباد (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن ) پاکستان میں سعودی سفارتخانےاورریاض میں پاکستانی سفارتخانے کے عہدیداروں نے کہاہےکہ پاکستانی میڈیامیں سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن سے منسوب کرکے چلایا جانے والا خط جس میں پاکستان میں موجود سعودیوں سےواپس آنےکو کہاگیا ہے جعلی ہے۔

 ایک عرب ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کے مقامی میڈیا نے ہفتے کو خبر چلائی تھی کہ پاکستان اور چار دیگر ایشیائی ممالک میں رہنے والے سعودی شہریوں کو گاکا نے جلد از جلد سعودی عرب واپس آنے کو کہا ہے کیونکہ اگر سعودی عرب نے اگلے مہینے پروازیں بحال بھی کی تو ان ممالک سے پروازیں مہیا نہیں ہونگی۔خیال رہے اس ہفتے کے شروع میں سعودی عرب نے 17 مئی سے بین الاقوامی پروزیں بحال کرنے کا اعلان کیا تاہم پاکستان سمیت 20 ممالک سے پروازوں پر پابندی کورونا کی روک تھام کے لیے برقرار رکھا۔

یہ بھی پڑھیں : سابق سی سی پی او عمر شیخ کی جبری ریٹائرمنٹ کیوں؟

اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے کے ایک عہدیدار نے عرب ویب سائیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا یہ سچ نہیں ہے یہ سرکاری طور پر شائع نہیں کیا گیا لہذا یہ غلط ہے۔پاکستان ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان محمد احتشام نے ویب سائٹ کو بتایا کہ میں نے سعودی سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کیا گیا ایسا کوئی خط نہیں دیکھا۔ریاض میں پاکستانی سفارتخانے کے عہدیدار نے عرب نیوز کو بتایا کہ سعودی شہریوں کے پاکستان سے واپس بلائے جانے کے حوالے سے سرکاری سطح پر کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں عہدیدار نے کہا کہ یہ جعلی ہےاور اس پر کوئی تاریخ نہیں دی گئی ہے ہمارے پاس کوئی معلومات نہیں کہ سعودی عرب نے اپنے شہریوں سے پاکستان چھوڑنے کا کہا ہے


یہ بھی پڑھیں : نیشنل کمانڈ آپریشن سینیٹر(این سی اوسی )بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر17 مئی تک پابندی عائد کردی

 

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent