Ticker

6/recent/ticker-posts

خانیوال پولیس کااختیارات سےتجاوز،رشوت نہ دینےکی پاداش میں جھوٹامقدمہ درج کردیا،شہری کا الزام

Khanewal police registers false case for non-payment of bribe

خانیوال( مدثر عباس ) پولیس تھانہ سٹی خانیوال کی اختیارات سے تجاوز،ہزار رشوت نہ دینے کی پاداش میں شہری پر9 سی کی ایف آئی آر دے دی ۔ ذرائع کے مطابق مظہر ولد نور محمد جو چک نمبر 90 دس آر کا رہائشی ہے بروز ہفتہ فرید کوٹ میں اپنے رقبہ پر جاتے ہوۓ ملک اعجاز ایس آئی کے فرنٹ مین امجد گل اور خرم نے روکا اور جامعہ تلاشی میں کچھ برآمد نا ہونے پر ذاتی آنا کی وجہ سے ذد کوب کیا اور موٹر سائیکل پر اٹھا کر تھانے چلے گئے امجد گل نے پہلے بھی اپنی تھانہ کہنہ میں تعیناتی کے دوران میرے بھائی کو منشیات کیس میں اٹھا کر 18 ہزار رشوت لے کر چھوڑا پھر تھانہ صدر میں میرے اسی بھائی کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر دی خانیوال پولیس منشیات بیچنے والوں کو نہیں پکڑ سکتی نشہ کرنےوالوں کو پکڑ کر افسروں کے سامنے اپنے نمبر بنا لیتے ہیں اور

یہ بھی پڑھیں : سیدنا علی المرتضی رضی اللہ عنہ

بیچنے سے منتھلی لے کر ان کو کھلے عام فروخت کی اجازت دیے ہوے ہیں متاثرہ شخص کے بھائی نذر جو کہ محکمہ سول ڈیفینس کا ملازم ہے نے یہ بھی بتایا کہ امجد سپاہی نے مبینہ طور پر 60 ہزار رشوت نہ دینے کی پاداش میں میرے بھائی کو انتقام کا نشانہ بنایا ہے امجد گل اور خرم بے گناہ لوگوں کو پکڑ کر ان کو ڈراتے دھمکاتے ہیں اور رشوت نہ ملنے پر جھوٹی ایف آئی آر دے دیتے ہیں اور کمال تو یہ ہے کہ پڑھے لکھے ایس ایچ او صاحبان بھی ان کے ہاتھوں کھیل رہے ہیں متاثرہ مظہرعباس کے بھائی نے جھوٹی ایف آئی آر نمبر 213/21 تھانہ سٹی جرم9/سی کی آر پی او ملتان اور ڈی پی او خانیوال سے دوبارہ انکوائری کا مطالبہ کیا اور جرم ثابت ہونے پر ان کانسٹیبلز کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا


 یہ بھی پڑھیں: مغربی ہواوں کے نئے سلسلوں کی پاکستان آمد اور اس کے اثرات

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent