Ticker

6/recent/ticker-posts

سعودی عرب نے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اظہارکردیا

Saudi Arabia vows to resume flight operations

لاہور (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) سعودی عرب نے 17 مئی کے بعد فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اظہار کردیا تاہم پاکستانی حکومت نے اس سلسے میں تارکین وطن کیلئے کوئی نظام وضع نہیں کیا۔

نجی ٹی وی لاہور نیوز کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے 17 مئی سے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے شہری ہی سعودی عرب جاسکیں گے۔ سعودی حکومت کی واضح ہدایات کے باوجود پاکستانی حکام نے اوورسیز شہریوں کی ویکسینیشن کا کوئی نظام وضع نہیں کیا جس کے باعث ہزاروں پاکستانی سعودی عرب جانے سے محروم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: الو دیکھنے کی تعبیر

اوورسیز پاکستانیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بیرون ممالک میں کام کرنے والے شہری ملکی زرمبادلہ کا اہم ذریعہ ہیں ان کی ویکسینیشن کا نظام جلد از جلد وضع کیا جائے تاکہ بیرون ممالک جاکر روزگار کے ساتھ ساتھ پاکستان کیلئے زر مبادلہ کما بھی سکیں۔ 


یہ بھی پڑھیں : لاک ڈاؤن پر پابندی کے حوالے سے رپورٹ طلب

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent