Ticker

6/recent/ticker-posts

بھارت میں کرونا بے قابو،آئی پی ایل ملتوی کردیا گیا

In India, Karuna is out of control, IPL has been postponed

ممبئی (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن )بھارت میں کورونا وائرس کے شددید پھیلاﺅ کباعث انڈین پریمیئر لیگ ملتوی کر دی گئی تفصیل کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے باعث آئی پی ایل کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرنے کا اعلان کر دیاہے بھارتی کرکٹ بورڈ نے پہلے آج کا میچ ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن بعدازاں پورا ٹورنامنٹ ہی ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا آئی پی ایل کی ٹیمیں کولکتہ نائٹ رائیڈرز، سن رائزرز حیدرآباد سمیت دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے جنہیں آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے تمام کھلاڑیوں کی دیکھ بھال جاری ہے ،طبی ماہرین ان سے مسلسل رابطے میں ہیں اور انہیں ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہناہے کہ آئی پی ایل کی نئی تاریخوں اور مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں: استاد دیکھنے کی تعبیر

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ بھی ملتوی کی جا چکی ہے جو کہ پی سی بی جون میں کروانے کا ارادہ رکھتا ہے اور اس حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل بھی دی جارہی ہے بھارت میں گزشتہ دو ہفتوں سے کورونا نے تباہی مچا رکھی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر ساڑھے تین لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں جبکہ ساڑھے تین ہزار اموات ہو رہی ہیں بھارت میں میتوں کو جلانے کیلئے اہل خانہ کو چھ چھ گھنٹے تک انتظار کرنا پڑتا ہے 

یہ بھی پڑھیں: صحافی قلم کے ذریعے عوام کی آواز بنیں،رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ


Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent