Ticker

6/recent/ticker-posts

آخرکارعدالت کےہتھوڑے نےکام کردکھایا

Finally, he worked with the hammer of the court

رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوزآن لائن) تنخواہیں بند ہونے کاخوف،آئی جی پنجاب کانوٹس،پولیس نے بچوں کوعدالت میں پیش کردیا،بچوں کا دادا کے ہمراہ جانے سے انکار،عدالت نے سماعت آج تک کے لئے ملتوی کردی۔تفصیل کے مطابق فیملی جج ندیم اصغر ندیم کی کورٹ میں جناح پارک کے رہائشی جناح پارک کے رہائشی محمد اختر خان نے اپنے مرحوم بیٹے محمد ندیم اختر خان کے نابالغ بچوں 13 سالہ فضہ اور 12 سالہ محمد شہریار کے نام رحیم یارخان اور لاہور میں قیمتی جائیداد ہیں کے انتظامات کو سنبھالنے کے لیے دادا محمد اختر خان نے فیملی کورٹ میں گارڈین کا کیس دائر کیا تھا جس پر فاضل فیملی جج ندیم اصغر نے ندیم متعلقہ پولیس تھانہ بی ڈویژن کو بچوں کوعدالت میں پیش کرنے کاحکم دیا جس پر پولیس نے روایتی سست روی کامظاہرہ کرتے ہوئے عدالت میں والدہ کا نہ ملنے اور جناح پارک میں رہائش نہ ہونے کا بیان ریکارڈ کرایا جس پر فیملی جج ندیم اصغرندیم نے دفعہ 100 ضابطہ فوجداری کے تحت وارنٹ جاری کرتے ہوئے ڈی پی اور حیم یارخان کو بچے عدالت میں پیش کرنے کا وارنٹ جاری کیا مگر ڈی پی او نے بھی بچے عدالت پیش نہ کیے بعد ازاں فیملی جج نے آر پی او بہاولپور کو بھی بچے پیش کرنے کی ہدایت دیں

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کرونا بے قابو،آئی پی ایل ملتوی کردیا گیا

مگر بچے پھر بھی عدالت میں پیش نہ کیے گئے بچوں کی تلاش میں والدہ کا فون نمبر موجود ہونے کے باوجود پولیس کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کیاگیا جس پر فیملی جج ندیم اصغر ندیم نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کو 22مئی کو بچے عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کئے تھے کہ اگر22 مئی کو بچے عدالت میں پیش نہ ہوئے تو آئی جی پنجاب انعام غنی، آرپی او بہاولپور،اور ڈی پی او رحیم یارخان اسدسرفرازخان کی تنخواہ بند کرنے کا عندیہ دیا تھاجس کی میڈیا میں خبر جاری ہونے پر آئی جی پنجاب انعام غنی نے نوٹس لیتے ہوئے لیتے ہوئے مقامی پولیس کو ہدایت جاری کی کہ جلد جلد بچوں کو عدالت میں پیش کیا جائے جس پر پولیس نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے گزشتہ روزعدالت میں تھانہ بی ڈویژن کی پولیس نے لاہور سے فیملی کو ٹریس کرکے فیملی جج ندیم اصغر ندیم کی کورٹ میں بچوں کی ماں اوربچوں کو پیش کر دیا جس پر فاضل جج نے پولیس کی تنخواہیں بند کرنے کا آرڈرمنسوخ کرکے باقی کاروائی کے لئے آج کے لئے سماعت ملتوی کر دی تاہم بوں نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ اپنے دادا کے ہمراہ نہیں رہیں گے بلکہ اپنی ماں کے ساتھ رہیں گے۔ 


Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent