Ticker

6/recent/ticker-posts

پاکستان علماء کونسل

Pakistan Ulema Council

تحریر خالد محمود ضیاء

ملک پاکستان ایک بہت بڑی نعمت ہے جہاں ہرایک کو آزادی کے ساتھ ہر شعبہ میں ملک کی خدمت کا موقع آزدی کے ساتھ حاصل ہے یہ اکابرین کی بصیرت و فراست کا ثمرہ ہے کہ مختلف ناموں سے سب شعبوں میں ملک و ملت کو پروان چڑھانے کےلئے نوجوانوں کی توانائیاں آج صرف ہورہی ہیں اس طرح کی کامیاب حکمت عملی دنیا بھر کی طرح پاکستان میں "پاکستان علماء کونسل " کی ہے جس کے منشور ودستور میں ہے کہ قرآن وسنت ہی دستور حیات ہے اور نبی آخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ اسوہ حسنہ ہے اور خلفائے راشدین کی طرز حکمرانی اختیار کرنے سے امن و سلامتی اور عدل و انصاف کا بول بالا ہوگا اور صحابہ معیار حق ہیں اور پاکستان علماء کونسل کے نصب العین میں شامل ہےکہ انسانیت کو بندوں کی غلامی سے نکال کر ایک اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں لانا ہے ہر اچھے کام میں تعاون اور غیر شرعی امور میں محاسب کا کردار ادا کرنا ہے ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے پرامن جدوجہد کرنا اور نفاذ اسلام کے لئے جدوجہد کرنے والوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا اور تمام طبقات مثلا تبلیغ و تدریس ،منبرو محراب، تصنیف و تالیف، خطابت و سیاست، عدالت وکالت ،معیشت و تجارت، فلاحی ،سماجی ذرائع ابلاغ وغیرہ میں اپنی بساط کے مطابق محنت کرنا اور ملک کو مدینہ منورہ طرز کی فلاحی ریاست بنانا ہے اور قانون ساز اداروں میں دین اسلام کی واقفیت رکھنے والے افراد لانا اور 1973ء کے آئین کے مکمل نفاذ اورعمل درآمد کی عملی جدوجہد کرنا ہے اور اسلاف مولانا احمد علی لاہوری رح، امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری رح، علامہ انور شاہ کشمیری رح، مفتی محمود رح، مولانا عبد الحق رح، مولانا محمد یوسف بنوری رح، مفتی محمد حسن رح ،خواجہ خان محمد رح ،مولانا عبدالحفیظ مکی رح کے نقش پاء پر عمل پیرا ہونا ہے

یہ بھی پڑھیں: نوجوان نسل کواپنا اخلاق اورکرداربہتربنانا ہوگا

پاکستان علماء کونسل کی بنیاد 1990ء میں رکھی گئی اس وقت جماعت کے چئیرمین علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی ہیں جو وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی بھی ہیں اور بسیار خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں انہی کے حکم پر امسال ملک بھر میں پاکستان علماء کونسل کا 31 واں یوم تاسیس پوری آب و تاب کے ساتھ ساتھ منایا گیا یوم تاسیس کے پروگراموں کے منتظم مرکزی ترجمان مولانا محمد اشفاق پتافی تھے اوراب بیس رمضان المبارک سے عشرہ تحفظ الحرمین الشریفین والااقصی منایا جا رہا ہے پروگرام کے منتظم مولانا محمد اشفاق پتافی  نے دورہ خان گڑھ کےموقع پر ضلع مظفر گڑھ میں ہونے والے  پروگراموں کا جائزہ لیا ضلعی صدر قاری محمد قاسم سانگی،جنرل سیکرٹری مولانا محمد بلال ثاقب ودیگر عہدیداران وممبران میں مولانا محمد طیب قریشی، مولانا محمد اشرف ملک ،قاری محمد ابراہیم، قاری محمد اعجاز ملک نے اپنے قائد علامہ حافظ طاہر محموداشرفی کی ہدایت پر اپنی اپنی کوششیں تیز کردی ہیں

پاکستان علماء کونسل

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent