Ticker

6/recent/ticker-posts

زمین کے تنازع پرفائرنگ دو سگے بھائی قتل

Two brothers killed in land dispute

اوکاڑہ(نیشن آف پاکستان نیوزآن لائن) تھانہ گوگیرہ کی حدود میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ دو سگے بھائیوں کو قتل کر دیا گیا پولیس موقع پر پہنچ گئی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تفصیل کے مطابق تھانہ گوگیرہ کی حدود میں عید کے دوسرے روز زمین کے تنازع پر پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ رونما ہوا ہے فائرنگ کی زد میں آکر دوسگے بھائی موقع پر جاں بحق ہو گئے ہیں جن کی شناخت اللہ دتہ اور عباس پروکا کے ناموں سے ہوئی ہے شدید فائرنگ سے علاقہ میدان جنگ بنا رہا

یہ بھی پڑھیں: مجھے اپنی بیوی سے بے انتہا محبت ہے اس لیے بیوی کی ٹانگیں توڑیں

علاقے بھر میں خوف ہراس پھیل گیا واقعہ کی اطلاع پر پولیس تھانہ گوگیرہ کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی نعشوں کو تحویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والا عباس پروکا متعدد سنگین نوعیت کے مقدمات میں پولیس کو بھی مطلوب تھا پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے دوسری جانب ڈی پی او فیصل شہزاد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر سرکل کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے سپیشل پولیس سکواڈ تشکیل دے دیا ہے اور ملزمان کو چوبیس گھنٹوں کے دوران گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے 



Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent