Ticker

6/recent/ticker-posts

نمائشی حکمران،کاغذی وزیر اور نہری پانی کا ایشو

Exhibition ruler, paper minister and canal water issue

تحریر جام ایم ڈی گانگا

محترم قارئین کرام،پاکستان ایک زرعی ملک ہے صرف یہی نہیں بلکہ اس کی بہت ساری انڈسٹری کا دار ومدار بھی زراعت پر ہے زراعت کےلیے پانی کی اہمیت سے کون واقف نہیں افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان میں پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے حکمران مسلسل مجرمانہ غفلت کے مرتکب ہوتے چلے آرہے ہیں جس کی وجہ سے وقت کے ساتھ ساتھ نہری پانی کے مسائل بڑھتے اور گھمبیر شکل اختیار کرتے جا رہے ہیں نئے ڈیمز کی اشد ضرورت اور تعمیر کو کب تک سیاست اور صوبائیت کی نظر کرتے رہیں گے اگر ملک میں پانی کے ضیاع کو نہ روکا گیا تو یقین کریں اللہ نہ کرے کہ ایسا ہو سرسبز پاکستان بنجر پاکستان بن جائے گا ہمیں کالا باغ ڈیم سیمت درجنوں چھوٹے بڑے دیگر ڈیمز بنانے کی طرف سنجیدگی سے عملی طور پر آگے بڑھنا ہوگا پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آجکل سندھ کے پانی پر مسلسل جس انداز اور لب و لہجہ میں بول رہے ہیں خطہ سرائیکستان کے عوام کو بڑا دُکھ ہو رہا ہے خطہ سرائیکستان دوہرے استحصال،ظلم و زیادتی کا شکار ہے پنجاب ارسا سے ایک طرف پورے صوبے کا حصے کا پانی لے لیتا ہے جبکہ آگے سرائیکی وسیب بلخصوص ٹیل کے اضلاع کو ضرورت، حق اور حصے کا پانی نہیں دیتا پہلے سرائیکی خطے کے دریا بیچے گئے اور اب سرائیکی وسیب کی نہریں بند کی جا رہی ہیں نہ جانے یہ کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے حالانکہ اپنا پیٹ کاٹ کر پاکستان کے وجود کو مکمل اور مضبوط کرنے میں سابق مملکت خدا داد ریاست بہاول پور کی بڑی قربانی ہے سرائیکی وسیب خاص طور پر ضلع رحیم یارخان کو کربلا بنانے سے بچایا جائے.سرائیکی خطے کا پانی بیچنے اور سرائیکی خطے کے عوام کو بیچنے کا کاروبار اور دھندہ کرنے والے اب باز آجائیں پانی کی صورت حال تقسیم اور تازہ ترین ایشو پر مزید بات کرنے سے قبل میں آپ کے ساتھ پنجاب کے وزیر آبپاشی سردار محسن لغاری کی کچھ باتیں اور خطابات شیئر کرنا چاہتا ہوں تاکہ حکومتی و سرکاری موقف بھی آپ کے  سامنے رہے

 ُپاکستان میں آبپاشی کانہری نظام صوبوں کے درمیان پانی کی منصفانہ بنیادوں پر تقسیم کو یقینی بناتا ہے صوبہ پنجاب اس بات کا خواہشمند ہے کہ اسے اپنے حصے کا نہری پانی استعمال کرنے دیا جائے،تاہم سندھ روایتی ہٹ دھرمی اور غلط اعداد و شمارکے ذریعے پنجاب کے خلاف پراپیگنڈہ کررہا ہے۔تاہم دیگر صوبے اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ پنجاب نے کسی کے حصے کا پانی استعمال کیا ہے اورنہ کرے گا صوبہ سندھ کو بھی چاہیے کہ وہ پانی کے مسئلے پر صوبوں کے درمیان اختلافات بڑھانے کی بجائے پاکستان میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھانے میں تعاون کرے

یہ بھی پڑھیں : وطن عزیز میں ٹوٹا ہے یا سوٹا ہے

یہ باتیں صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب محسن خان لغاری نےبطور مہمان خصوصی 11 جون کولاہور میں انصاف لائرز فورم کے زیر اہتمام ”پانی بچائیں زندگی بچائیں“ کنونیشن سے خطاب کے دوران کیں.صوبائی وزیر محسن خان لغاری نے کہا کہ کہ اکثر ممالک 40%پانی ذخیرہ کرتے ہے جبکہ پاکستان صرف 10%پانی ذخیرہ کرتا ہے جو تشویش ناک ہے حکومت پانی ذخیرہ کرنے کی استعداد کو 13 ملین ایکڑ فٹ سے بڑھا کر 25 ملین ایکڑ فٹ کرنے کے لئے مختلف پراجیکٹس پر کام کررہی ہے تاکہ ملک کو زرعی مقاصد اور پینے کےلئے پانی کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے صوبائی وزیر محسن خان لغاری نے مزید کہا کہ پانی قدرت کی طرف سے عطاء کردہ بہترین تحفہ ہے اور پانی کے محتاط استعمال سے آنے والی نسلوں کو پانی کی قلت کے خطرے سے محفوظ کیا جاسکتا ہے پانی کو ضائع ہونے سے بچایا جائے کیونکہ 2025 تک پاکستان کا شمار پانی کی قلت کے شکار ممالک میں شامل ہونے کا خدشہ ہے ہم پانی کے باکفایت استعمال کو یقینی بنا کرپانی کے ضیاع کو روک سکتے ہیں ہمیں پانی کے مسئلے کو سنجیدگی سے لینا ہوگا اور پانی بچاﺅ، زندگی بچاﺅ کے اصول پر عمل پیرا ہونا ہوگا کیونکہ انسان کا چھوٹا سا قدم بہت فرق ڈال سکتا ہے

13 جون کو صوبائی وزیر آبپاشی سردار محسن خان لغاری نے ڈی جی پی آر آفس میں پانی کے ایشو پر اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ غلط اعدادو شمار پیش کرکے پنجاب پر پانی چوری الزام لگاتا ہے جبکہ خود غیر جانبدار ماہرین کی تعیناتی کرنے سے بھی انکاری ہے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ واپڈا، سندھ اور پنجاب کے مبصرین تعینات کئے جائیں گے اس حوالے سے واپڈا اور پنجاب نے اپنے مبصرین تعینات کردیئے ہیں لیکن سندھ نے ابھی تک نہ مبصرین کی تعیناتی عمل میں لائی ہے بلکہ بعد میں ارساکو خط لکھ دیا کہ سندھ پانی کے اخراج کی جانچ کی اس مشق میں حصہ نہیں لے سکتا صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری نے کہاکہ سندھ کا کسی کی بات نہ ماننے والا رویہ انتہائی افسوس ناک ہے اس سے بڑھ کر اب سندھ نے آئندہ کسی بھی میٹنگ میں شامل ہونے سے انکار کردیاہے اگر یہی صورتحال رہی اور پنجاب کو اس کے حصے کا پانی نہ مل سکا تو آئندہ ربیع سیزن میں گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے جوکہ ملکی فوڈ سیکورٹی کیلئے انتہائی خطرناک ہے سندھ کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ہوگا اور تمام معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنا ہوگا ورنہ ہم اس مسئلہ کو کونسل آف کامن انٹرسٹ میں پیش کریں گے صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب نے ارسا سے اپیل کی کہ صوبوں کے مابین دستیاب پانی کی منصفانہ تقسیم کیلئے ضروری ہے کہ ارسا سندھ اور پنجاب کے منتخب بیراجوں پر غیر جانبدار ماہرین تعینات کرے ارسا کو چاہیے کہ سندھ کے ایریا میں پانی کے ضیاع کو سندھ کے کھاتے میں ڈالے جبکہ پنجاب کے پانی کے ضیاع کو پنجاب کے کھاتے میں ڈالے کیونکہ سندھ میں پانی کا ضیاع 39 فیصد ہے جبکہ پنجاب میں صرف 2 فیصد ہے کیونکہ کئی مرتبہ کی گئی غیر جانبدار انسپکشن یہ بات ثابت کرچکی ہے کہ پانی کے غیر معمولی ضیاع کی اصل وجہ سندھ کے بیراجوں سے پانی کے اخراج کا رپورٹ شدہ ڈیٹا غلط ہے.صوبائی وزیر نے مزید یہ بھی بتایاکہ پنجاب کے واٹر ڈیٹا کا نظام انتہائی شفاف ہے.ٗ ٗ

محترم قارئین کرام،ایسے لگتا ہے کہ ہم نمائشی حکمرانوں، کاغذی وزیروں،قبضہ گیروں اور مافیاز کے نرغے میں ہیں جو مسلسل عوام کا خون چوس رہے ہیں بھوک اور پیاس میں مبتلا کرکے انہیں باہم لڑانے کی سازشیں بھی کر رہے ہیں پانی کو ذخیرہ نہ کرنے کا انتظام نہ کرنے والے ذمہ داران کون ہیں پانی کا ضیاع کرنے والوں کو کیونکر نہیں روکا جا رہا ملک میں کوئی بھی اہم قانون سازی اور معاہدہ جات کے وقت تمام حصہ داروں اور سٹک ہولڈرز کی حاضری کیونکر نظر انداز کی جاتی ہے. سرائیکی خطے کو کس کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جاتا ہے. یہ خوشحال خطہ کب تک اور کس جس جس کا کھاج اور راج بنتا رہے گا. اب بس کریں بہت ہو گئی ہے.برداشت جواب دے گئی ہے.ایک مورچے والے گولیاں ماریں دوسرے مورچے والے پانی بند کریں واہ تمھارا انصاف اور بھائی چارہ. بلاول بھٹو زرداری صاحب سرائیکی خطے کو آپ سے قطعاََ یہ امید نہ تھی آپ ٹی پی لنک یعنی تونسہ پنجند لنک بند کرنے کی بات کرکے پنجاب نہیں بلکہ ضلع رحیم یارخان کے عوام کے منہ پر تھپڑیں مار رہے ہیں ان کی آباد زمینوں کو بنجر کرنے کی باتیں کر رہے ہیں سندھ کو اس کا حق اور حصے کا پانی ملنا چاہئیے اور ملنا چاہئیے مگر جناب عوام کو گمراہ کرکے سیاست چمکانا بند کریں یہ کارڈ وب ناکارہ ہو چکے ہیں رحیم یارخان اور سرائیکی وسیب قربانی بکرے نہیں ہیں کہ جب، جس وقت اور جہاں چاہیں تکبیر بغیر تکبیر بھون کے کھائیں. آپ ارسا کے نمائندگان کو گڈو بیراج چیک کیوں نہیں کرنے دیتے ریکارڈ فراہم کیوں نہیں کرتے.زمینی حقائق بولتے ہیں گیٹ لیول چیک کریں اور پانڈ لیول چیک کریں فرق اور بے ایمانی سامنے آجائے گی سندھ کے عوام کو گمراہ کرکے آپ کیا کرنا چاہتے ہیں اپنی پیپلز پارٹی کو سندھ تک محدود نہ کریں سرائیکی وسیب کے عوام کی اکثریت پیپلز پارٹی کے ساتھ جڑی ہوئی ہے مگر آپ جس روش اور راستے پر چل نکلے ہیں یاد رکھیں اگر اسے برقرار رکھا تو آنے والے دنوں میں پیپلز پارٹی سےوابستہ ضلع رحیم یارخان کےانتہائی باادب، بااحترام اپنے عوام کے ساتھ خود بھی زیادتی کا شکار اہم سیاستدانوں مخدوم احمد محمود، مخدوم شہاب الدین،مخدوم ارتضی ہاشمی رئیس منیر احمد، رئیس نبیل احمد، سردار ممتاز چانگ، سردار غضنفر لنگاہ، ڈاڈا میاں عبدالستارلاڑ، خواجہ قطب فرید کوریجہ وغیرہ کے گھروں اور ڈیروں کے باہر عوام بھوک پیاس ہائے ہائے، نہری پانی ہائے ہائے پیپلز پارٹی مردہ باد کے نعرے لگاتے نظر آئیں گے ویسے ان تمام صاحبان کو چاہئیے کہ وہ فورا انفرادی طورپر اپنی قیادت کو عوامی جذبات سے آگاہ کریں بعد ازاں وسیع عوامی مفاد اور ماں دھرتی کے حق کی خاطر اجتماعی طور پر بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری سے ملاقات کرکے احتجاج کریں اس سے پہلے کہ کسان ان کے گھروں جے باہر احتجاج کریں روزانہ کی بنیاد پر خوشامدانہ پوسٹیں لگانے والوں کو اگر فرصت ملے تو اہنا صوبہ اپنا، اختیات والے حکمران جماعت کے رہنماؤں خاص طور پر ضلع رحیم یارخان کے وزراء بھائیوں وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار اور صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کو بھی آگاہ کر دیں کہ سرکار ضلع کی نہریں بند پڑی ہیں آپ بااختیار وزراء ہیں کچھ کریں ضلع رحیم یارخان کو حق کے باوجود اگر تربیلا کمانڈ سے پانی نہیں ملتا تو اپنے سیادی و کاروباری پارٹنرز سے بات کرکے کچھ نہ کچھ منگلا کمانڈ سے پانی دلوا دیں تاکہ مسلسل خشکی یا ادھ ادھورے ہانی کی وجہ سے نہروں میں چوہے نقصان نہ کرتے پھریں ضلع رحیم یارخان کے عوام پوچھتے ہیں کہ صوبہ پنجاب میں مختلف نہروں کو چلانے کا جو سسٹم ہے جسے تربیلا کمانڈ اور منگلا کمانڈ کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے ضلع میانوالی خوشاب، بکھر، لیہ مظفر گڑھ رحیم یارخان وغیرہ تربیلا کمانڈ میں شامل ہیں ٹی پی لنک بھی تربیلا کمانڈ کا حصہ ہے جب سندھ کو اپنے حصے اور حق کا پانی جا رہا ہو مکمل مل رہا ہو تو ٹی پی لنک کو بند کرنے کا مطالبہ کیوں اور کس لیے؟ پنجاب منگلا کمانڈ تریموں سے پانی فراہم نہ کرے اور سندھ ٹی پی لنک سے پنجند کینال اور ضلع رحیم یارخان کہاں سے پانی لے، کدھر جائے کوئی راستہ تو بتائیں؟ پنجاب بھی خطہ سرائیکستان کے ساتھ زیادتی کر رہا ہے پنجند کا حصہ 10484 کیوسک مقرر کر رکھا ہے جوکہ بہت کم ہے یہ حصہ آج کل دیا ہی نہیں جا رہا اکثر نہریں بند پڑی ہیں کم ازکم15000 کیوسک پانی حق بنتا ہے اس علاقے کا ضلع رحیم یارخان پنجند کینال،عباسیہ لنک کینال اور عباسیہ کینال کے ذریعے پانی فراہم کیا جاتا ہے زرعی ملک کے ساتھ دشمنی کرتے ہوئے کاٹن بیلٹ کو دانستہ شوگر بیلٹ بنا دیا گیا ہے گنے کی فصل کےلیے دوسری فصلات کی نسبت تین چار گنا اضافی پانی درکار ہوتا ہے یہاں پہلے بھی اچھے خاصے رقبے پر باغات ہیں باغات کے لیے بھی زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے ضلع میں فصلات کی نوعیت اور شرح تبدیل ہونے کے بعد ان کی ضروریات کے مطابق پانی کا کوٹہ نہیں بڑھایا گیا جو کہ سراسر زیادتی ہے 1991میں صوبہ سندھ اور صوبہ پنجاب کے مابین طے پانے والے پانی کے معاہدے اور قائم کی گئی اتھارٹی کو از سرے نو تشکیل دینے کی ضرورت ہے ارسا یعنی انڈس ریور سسٹم اتھارٹی جوکہ وفاق کے زیر انتظام قومی ادارہ ہے جس میں چاروں صوبوں کے نمائندوں علاوہ وفاق کا نمائندہ بھی شامل ہوتا ہے اب شدت سے ضرورت محسوس کی جا رہی ہے کہ اس میں خطہ سرائیکستان کا نمائندہ بھی شامل کیا جائے سرائیکی خطے کا پانی کا کوٹہ پنجاب سے علیحدہ کیا جائے ویسے جملہ زیادتیوں اور استحصال سے بچنے کا پائیدار حل تو یہ ہے کہ اپنا صوبہ اپنا اختیار والے سرائیکی وسیب کے عوام کو اپنا سرائیکی صوبہ دیں پاکستان کے صوبوں کو متوازن کرکے پاکستان کو مضبوط کریں

محترم قارئین کرام،پہلے میرا ارادہ تھا کہ پانی کے ایشو پر وزیر اعظم نیا پاکستان محترم عمران خان صاحب سے نوٹس اور ایکشن لینے کی اپیل اور ارداس کی جائے لیکن شوگر فیکٹریز کنٹرول ترمیمی ایکٹ 2021ء کے سلسلے میں ان کی بے بسی و بے چارگی کو دیکھتے ہوئے انہیں مزید کسی آزمائش میں ڈال کر نیا تماشہ دیکھنے کا موڈ نہیں صوبہ پنجاب میں شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ ترمیمی آرڈیننس 2020عمران خان اور بزدار حکومت کا ایک کسان دوست فیصلہ اور اقدام تھا اس آرڈیننس کو شوگر مافیا نے جس طرح اداروں میں موجود اپنے ایجنٹوں،گماشتوں کے ذریعے چوری چھپے اس میں سے کسان دوست  شقیں نکلوا کراسے شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ2021ء کی صورت میں4مئی کو راتوں رات منظور کروایا کسانوں کے شور و واویلے پر وزیر اعظم عمران نے سختی سے نوٹس لیا اسے درست کرکے4جون کو دوبارہ منظوری کے مرحلے سے گزارا اب تازہ ترین صورت حال یہ ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت کے باوجود اس منظور ہونے والے نئےشوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ کی کاپی نہیں دی جا رہی گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اس پر دستخط ہی نہیں کر رہے کیوں؟ آخر کیا وجہ ہے کونسی سی ایسی قوت اور طاقت ہے جس نے روکا ہوا ہے یا رکوایا ہوا ہے کیا ایکٹ میں وعدے کے مطابق شقیں بحال نہیں کی گئیں یا کوئی نئی گڑ بڑ کی جا رہی ہے یقین کریں جناب وزیز اعظم کی یہ حیثیت دیکھ کر ان پر ترس آ رہا ہے بے چارہ مافیاز کے درمیان کہاں پھنس گیا ہے اب اُن کی خدمت میں گزارش ہے کہ ملک  پر اور ملک کے عوام پر کچھ رحم کریں کسان اور عوام مرگئے تو؟ ویسے مفت میں میرا مشورہ ہے کہ آئی ایم ایف یا کسی اور عالمی ادارے کی بجائے ملک کو دس سال کے لیے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کو ٹھیکے پر دے دیا جائے تاکہ گھر کی بات گھر میں ہی رہے ایسٹ انڈیا کمپنی نہ جانے اس وقت کیوں یاد آرہی ہے؟یااللہ خیرفرما آمین۔

یہ بھی پڑھیں: آنت دیکھنے کی تعبیر

Exhibition ruler, paper minister and canal water issue


Exhibition ruler, paper minister and canal water issue

To write Jam MD Ganga, Dear Readers, Not only is Pakistan an agricultural country, but many of its industries are also dependent on agriculture. Who is not aware of the importance of water for agriculture? The rulers are constantly committing criminal negligence for storing water due to which the canal water problems are getting worse and worse with the passage of time. If the loss of water in the country is not stopped, then believe me, God forbid that this will happen. Green Pakistan will become a barren Pakistan. We are seriously moving ahead with the construction of dozens of other dams, including Kala Bagh Dam. Pakistan Peoples Party (PPP) Chairman Bilawal Bhutto Zardari is constantly speaking on the waters of Sindh in the manner and tone in which the people of Seraikistan region is suffering greatly. On the one hand, it takes the water of the whole province, while on the other hand, Seraiki Wasib, especially the districts of Tel The rivers of the Seraiki region were first sold and now the canals of the Seraiki Wasib are being closed. It is not known for what crime it is being punished even though it has cut off its stomach and completed the existence of Pakistan. And in strengthening the former state of Khudadad, the great sacrifice of the state of Bahawalpur is to save the Seraiki Wasib, especially the Rahim Yar Khan district, from being turned into Karbala. Before discussing the water situation and the latest issues further, I would like to share with you some of the speeches and speeches of Punjab Minister for Irrigation Sardar Mohsin Leghari so that the government's position is also before you.

This was stated by Punjab Minister for Irrigation Mohsin Khan Leghari as the special guest while addressing the "Save Water Save Life" convention organized by Insaf Lawyers Forum in Kolahor on June 11. Provincial Minister Mohsin Khan Leghari said that most countries store 40% water. While Pakistan stores only 10% of water which is worrisome, the government is working on various projects to increase water storage capacity from 13 million acre feet to 25 million acre feet so that the country can be used for agricultural purposes and drinking. Provincial Minister Mohsin Khan Leghari further said that water is the best gift given by nature and with careful use of water, future generations can be protected from the danger of water scarcity. Avoid it because by 2025 Pakistan is likely to be among the countries facing water scarcity. We can prevent water loss by ensuring efficient use of water. We have to take water issue seriously and save water. The principle of saving lives has to be followed because a small human step can make a big difference.

Addressing a keynote press conference on the water issue at the DGPR office on June 13, Provincial Minister for Irrigation Sardar Mohsin Khan Leghari said that Sindh was accusing Punjab of stealing water by presenting incorrect figures while deploying independent experts. In a meeting chaired by Prime Minister Imran Khan, it was decided that observers from WAPDA, Sindh and Punjab would be deployed. In this regard, WAPDA and Punjab have deployed their observers but Sindh has not yet deployed observers. Irsako later wrote a letter saying that Sindh could not take part in the exercise to check the discharge of water. Provincial Minister for Irrigation Mohsin Leghari said that the disobedient attitude of Sindh was very unfortunate. Now Sindh has refused to attend any future meeting. If this situation continues and Punjab does not get its share of water, the wheat crop could be severely damaged in the next Rabi season, which is very dangerous for the country's food security. Sindh will have to sit at the negotiating table showing seriousness and you The issues have to be resolved through mutual understanding or else we will take up the issue in the Council of Common Interest. The Provincial Minister for Irrigation Punjab appealed to IRSA that for equitable distribution of available water between the provinces, it is necessary that IRSA Appoint neutral experts on selected barrages. IRSA should take into account the loss of water in Sindh area while Sindh should take into account the loss of water in Punjab as water loss in Sindh is 39% while in Punjab only. 2% because many times an impartial inspection has proved that the real cause of abnormal water loss is the reported data of water discharge from barrages in Sindh. The provincial minister further said that Punjab's water data The system is very transparent.

Dear Readers, It seems that we are in the grip of showy rulers, paper ministers, occupiers and mafias who are constantly sucking the blood of the people and conspiring to fight them by making them hungry and thirsty. Who are the people responsible for not managing to do so? Why are water wasters not being stopped? Why is the presence of all stakeholders and stakeholders being ignored during any important legislation and agreements in the country? At whose mercy the Seraiki region is left. How long and how long will this prosperous region continue to be its dominion and rule? Enough is enough. Tolerance has been answered. Shoot on one front. Turn off the water on the other front. Wow, your justice and brotherhood. Bilawal Bhutto Zardari Sahib Seraiki region did not expect this from you at all. You are slapping the people of Rahim Yar Khan district and not Punjab by talking about closing TP link ie Taunsa Panjnad link to make their settled lands barren. Talking, Sindh should get its right and share of water and should get it, but stop misleading the people and make politics shine. These cards have become useless. Rahim Yar Khan and Seraiki Waseeb are not scapegoats. Eat Takbir without frying wherever you want. Why don't you allow Irsa's representatives to check Guddu Barrage and provide records. Ground facts speak. Check gate level and check pound level. Difference and dishonesty will come to the fore. What do you want to do by misleading the people of Sindh? Don't confine PPP to Sindh. The majority of the people of Seraiki Waseeb are associated with PPP. But remember the path and path you have taken. If you maintain it, in the days to come, it will be very difficult for PPP-affiliated Rahim Yar Khan District. Respectfully, important politicians like Makhdoom Ahmed Mahmood, Makhdoom Shahabuddin, Makhdoom Artzi Hashmi, Raees Munir Ahmed, Raees Nabil Ahmed, Sardar Mumtaz Chang, Sardar Ghazanfar Lingah, Dada Mian Abdul Sattar, Khawaja Qutb Farid Korija Outside the houses and camps, people will be seen chanting slogans of hunger, thirst, canal water, and the death of the PPP. By the way, all these people should immediately inform their leadership individually about the public sentiments. Collectively for the sake of Mother Earth's right Meet Bilawal Bhutto Zardari and Asif Zardari and protest before the farmers protest outside their homes. Those who put up complimentary posts on a daily basis, if given a chance, their own province, the ruling party leaders, especially the district. Brothers of Rahim Yar Khan should also inform Federal Minister Makhdoom Khusro Bakhtiar and Provincial Finance Minister Makhdoom Hashim Javan Bakht that the canals of Sarkar district are closed. You are empowered ministers. Do something to Rahim Yar Khan if there is no water from Tarbela Command. If you get it, talk to your local and business partners and get some water from Mangla Command so that rats do not harm the canals due to continuous drought or incomplete damage. Then the people of Rahim Yar Khan district ask that various canals in Punjab province The operating system which is known as Tarbela Command and Mangla Command includes Mianwali Khushab, Bukhar, Layyah Muzaffargarh Rahim Yar Khan etc. Tarbela Command. TP Link is also a part of Tarbela Command when Sindh gets its share and If the water of truth is flowing and getting full, then TP Why and for what is the demand to close the link? Punjab Mangla Command should not provide water from Trimum and where to get water from Sindh TP Link, Panjnad Canal and Rahim Yar Khan District, tell me where to go? Punjab is also abusing the region of Seraikistan. The share of Panjnad has been fixed at 10484 cusecs which is very little. This share is not being given nowadays. Most of the canals are closed. At least 15000 cusecs of water is right. Water is supplied through Panjnad Canal, Abbasia Link Canal and Abbasia Canal. In enmity with the agricultural country, the cotton belt has been deliberately turned into a sugar belt. Sugarcane requires three to four times more water than other crops. There are already orchards on a good area. Orchards also need more water. After the nature and rate of crops have changed in the district, the water quota has not been increased as per their requirements, which is a gross excess. In 1991, Sindh and Province The water agreement between Punjab and the established authority needs to be restructured. IRSA ie Indus River System Authority which is a national body administered by the federation which includes representatives of the four provinces as well as a representative of the federation. There is now an urgent need for the region to be moist The water quota of the Seraiki region should be separated from Punjab in the future as well. The lasting solution to avoid all abuses and exploitation is to give your province to the people of Seraiki Waseeb by giving your Seraiki province to your people by balancing the provinces of Pakistan. Strengthen Pakistan.

Dear Readers, Earlier it was my intention to appeal to the Prime Minister of New Pakistan, Imran Khan, to take notice and take action on the issue of water, but his helplessness in relation to the Sugar Factories Amendment Act 2021. Given that they are not in the mood to watch a new spectacle by putting them to another test, the Sugar Factories Control Act Amendment Ordinance 2020 in Punjab was a farmer-friendly decision and initiative of Imran Khan and the Bazdar government In the case of Sugar Factories Control Act, 2021, it was passed overnight on May 4. Now the latest situation is that despite the directive of the Prime Minister, a copy of the new Sugar Factories Control Act is not being given. Why Punjab Governor Chaudhry Muhammad Sarwar is not signing it? After all, what is the reason that there is such a force and power that has been restrained or has been restrained, whether the provisions of the Act have not been restored as promised or any new distortion is taking place? He is feeling pity. Where is he trapped among the helpless mafias? Now in his service, he is requested to have some mercy on the country and the people of the country if the farmers and the people die? By the way, for free, I suggest that instead of the IMF or any other international institution, the country should be given a contract to the Pakistan Sugar Mills Association for ten years so that the East India Company does not go home. Remember? God bless you, Amen.

Also read: Interpretation of bowel movements

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent