The Hindu community in rural areas is exploited every year for the welfare of minorities, says Vikram Deepal
بھونگ(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن،اظہر خان سے)منیارٹی ونگ کے رہنما وکرم دیپال نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندو کمیونٹی کی بھونگ شریف,رحیم آباد اور احمد پور لمہ میں بڑی آبادی مقیم ہے منیارٹی کے فلاح و بہبود کیلیے جب بھی چیک تقسیم ہوتے ہیں صرف صادق آباد اور رحیم یار خان کے لوگوں میں چیک تقسیم کیے جاتے ہیں مگر دیہی علاقوں کے ہندو کمیونٹی کی برادری کا ہر سال استحصال کیا جاتا ہے دیہی علاقوں میں صدیوں سے آباد ہندوؤں کو بھی ان کا حق دیں بصورت دیگر اس استحصالی رویہ کے خلاف ہم اپنے نمائندوں کے خلاف تحریک چلائیں گے
یہ بھی پڑھیں : ہم وائس چانسلر کے ویژن کے مطابق طلباء کو ہم نصابی سرگرمیوں کےلیے تیار کر رہے ہیں: ڈاکٹر خالد سلیم
ضلع رحیم یار خان سمیت جنوبی پنجاب میں ہندوؤں کی کافی آبادی ہے مگر آج تک کسی ہندو کو ایم این اے یا سینیٹر نہیں بنایا گیا تمام پارٹیاں اپر پنجاب کے چند اضلاع میں سیٹیں بانٹ دیتے ہیں ہماری برادری کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے یہ ہمارے ساتھ سراسر زیادتی ہے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور ایم پی اے سردار مہندر پال سنگھ سے مطالبہ ہے دیہی علاقوں میں بھی ہندو کمیونٹی کے ہزاروں لوگ خط غربت کی لکیر سے گزر رہے ہیں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلیے جب بھی چیک تقسیم ہوں تو ان کو نظر انداز نہ کیا جائے
0 Comments