Ticker

6/recent/ticker-posts

متحدہ عرب امارات جانے کے منتظر پاکستانیوں کے لیے اہم خبر

Important news for Pakistanis waiting to go to UAE

ابوظہبی(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے سبب پاکستان سمیت 14 ممالک کے لیے پروازوں پر عائد پابندی میں 21 جولائی 2021 تک توسیع کردی ہے ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اس سلسلے میں اتوار کو باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں : عوام الناس اور اہلکاروں کی سہولیات کو یقینی رکھنا بھی ایڈمنز کی ذمہ داری ہے، ڈی پی اسد سرفراز خان

نوٹیفکیشن کے مطابق نوٹس ٹو ایئرمین میں جنرل سول ایوی ایشن نے کہا کہ کورونا وائرس کے وبائی امراض کی وجہ سے پاکستان سمیت 14 ممالک کی پروازیں 21 جولائی 2021 تک معطل رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کارگو پروازوں کے ساتھ ساتھ کاروبار اور چارٹر پروازوں کو معطلی سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 21 جولائی تک جن ممالک کی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں پاکستان، ہندوستان، لائبیریا، نمیبیا، سیرا لیون، کانگو، یوگانڈا، زیمبیا، ویتنام، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، نائجیریا اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔


یہ بھی پڑھیں: بورڈ آف مینجمنٹ ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ میں نوکریاں 

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent