Ticker

6/recent/ticker-posts

محرم الحرام کی سیکورٹی ڈیوٹی،آر پی او فیصل رانا نے ریجن بھر میں پولیس افسران کے معمول کے تبادلوں پر پابندی عائد کر دی

Muharram security duty, RPO Faisal Rana bans routine transfers of police officers across the region

ڈیرہ غازی خان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) محرم الحرام کی سیکورٹی ڈیوٹی کے لئے آر پی او فیصل رانا نے ریجن بھر میں پولیس افسران کے معمول کے تبادلوں پر پابندی عائد کر دی ترجمان پولیس کے مطابق ایمرجنسی کی صورت میں مجاز اتھارٹی مؤثر وجوہات کے تحت تبادلے کر سکے گی،قانون شکن عناصر کو لگام دینے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد لازمی ہے ریجن کی چاروں پولیس لائنز میں ریزرو نفری ہمہ وقت ہائی الرٹ رہے گی ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان  بزدار کے ویژن اور آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایات کے تحت 24/7پولیسنگ کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے اتوار کو کیمپ آفس سے ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان راجن پور،لیہ اور مظفر گڑھ کے پولیس افسران کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کیا آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی،اتحاد و وحدت اور ہر قسم کی شر انگیزی کو قانون کی طاقت ست روکنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ان دنوں اسی بات پر فوکس رکھا گیا ہے انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے فول پروف پلان کے اجراء کے بعد ریجن کے چاروں اضلاع میں انسپکٹرز،سب انسپکٹرز،اے ایس آئیز،ہیڈ کانسٹیبلز اور کانسٹیبلز کے معمول کے تبادلوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ان ایام میں روٹین کے تبادلے نہیں ہو سکیں گے

یہ بھی پڑھیں : موجودہ حکمران سرائیکی وسیب کے عوام سے کیے گئے علحیدہ صوبے کے وعدے سے بھاگ چکے ہیں،سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود

تاہم غیر معمولی اور ایمرجنسی حالات میں مجاز اتھارٹی مؤثر وجہ بتا کر تبادلے کر نے کی مجاز ہو گی انہوں نے کہا کہ جس طرح پولیس نے مؤثر قابل عمل اور نتیجہ خیز حکمت عملی سے لادی گینگ کا تقریباً خاتمہ کیا،بچے کچھے کارندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے کچہ روجھان کے علاقے میں ایسا امن قائم کیا جس سے تاجر وکلاء،علمائے کرام اور ہر قانون پسند طبقہ مطمئن ہو گا ریجن بھر میں قانون شکنوں کے خلاف قانونی کارروائیاں ہر روز کامیبای سے ہمکنار ہو رہی ہیں اسی طرح محرام الحرام میں قانون کی حکمرانی کو مرکز و محور بنا کر پولیس ریجن بھر میں اتحاد و یگانگت کی فضا میں قابل رشک فرقہ وارانہ ہم آہنگی سے شیڈولڈ روائتی اور لائسنسی پروگراموں کو مکمل کروائے گی آر پی او فیصل رانا نے حکم دیا کہ ریجن کے چاروں اضلاع کی پولیس لائنز میں پولیس اور ایلیٹ فورس کی ریزرور نفری جدید اسلحہ سمیت مکمل لاجسٹک سامان کی دستیابی کے ساتھ ہمہ وقت الرٹ رہے گی

یہ بھی پڑھِں: قائداعظم سولر پاور لمیٹڈ میں نوکریاں

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent