Ticker

6/recent/ticker-posts

جمیعت علمااسلام ھردور میں مظلوم کی آواز بنی،طیب سعید لغاری

Jamiat Ulema-e-Islam has become the voice of the oppressed in every era, Tayyab Saeed Leghari

رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن)جمیعت علمااسلام تحصیل رحیم یارخان کی عمومی کااجلاس جےیوآئ سینئر نائب امیر طیب سعید لغاری کےزیرصدارت اور زیرنگررانی تحصیل جنرل سیکرٹری طاھر سعید لغاری منعقد ھوا اجلاس میں بلدیاتی وجنرل الیکشن اورختم نبوت کانفرنس منعقد کرائی جاۓ گی جس سسےمولانا فضل الرحمان خطاب کرینگے اس حوالے سے طویل مشاورت کی گئی اورآئندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لینے اور ہریونین کونسل میں امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس سے مفتی نعمان لدھیانوی علامہ عبدالرؤف ربانی ،مفتی عبدالحمید ڈاہر، سرپرست جےیوآئی تحصیل رحییارخان سعید احمد، طالب لغاری، طاھرلغاری، طیب لغاری، عثمان لدھیانوی، قاری عمر فاروق نقشبندی، میاں طاہر ودیگر عہدیداران نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ جمیعت علمااسلام واحد سیاسی جماعت ہے جو موجودہ بحرانوں سے ملک کو باہر نکال سکتی ہے

جمیعت علماءاسلام ہردور میں مظلوم کی آواز بنی اور عوام کی ترجمانی کرتی رہی ہے موجودہ حکومت نے غریب کی دووقت کی روٹی مشکل کردی آئندہ الیکشن میں عوام کے پاس جے یوآئی کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں مولانا فضل الرحمان اسوقت پاکستان میں واحد لیڈر ہیں جو وزیراعظم کے ہوتے ہوۓ پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں جسکی وجہ سے چین کی موجودہ حکومت نے سرکاری تقریب میں عمران خان کی جگہ مولانا فضل الرحمان کوترجیح دی اس موقع پر چوہدری شہزاد، مولوی نعیم اللہ وارنی، قاری عنایت اللہ طاہر، علامہ شبیرحسینی، خالد فاروق لغاری، ادریس گوپانگ، حافظ مدثر ودیگر شریک تھے

جمیعت علمااسلام ھردور میں مظلوم کی آواز بنی،طیب سعید لغاری

یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام کی سیکورٹی ڈیوٹی،آر پی او فیصل رانا نے ریجن بھر میں پولیس افسران کے معمول کے تبادلوں پر پابندی عائد کر دی

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent