Ticker

6/recent/ticker-posts

حکومت خلفائے راشدین کے ایام پرعام تعطیل کا اعلان کرے،قاری محمد عبد اللّٰہ فاروقی،مولاناحماداللہ عثمانی ودیگر

Government should declare a public holiday on the days of Rightly Guided Caliphs: Qari Muhammad Abdullah Farooqi, Maulana Ahmadullah Usmani and others

رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن نیوز) بزمِ رحمۃ للعالمین پاکستان کے زیر اہتمام یکم محرم الحرام سیدنا فاروق اعظم وحسین رضی اللّٰہ عنھم اجمعین سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس میں بانی وچئیرمین بزمِ رحمۃ للعالمین پاکستان قاری محمد عبداللّٰہ فاروقی، مولاناحماد اللہ عثمانیمولانا نیاز الرحمٰن فاروقی، حافظ عبدالماجد الحسینی، محمدعلی ڈاہا، عبدالاحد فاروقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللّٰہ عنہ کی حیات طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے خلیفہ ثانیہ نےعدل وانصاف کی ایسی مثالیں قائم کیں جن کی نظیرتاریخ میں نہیں ملتی بائیس لاکھ اکاون ہزار اور تیس مربع میل پر حکمرانی کرنے والی شخصیت دنیا بھرکے حکمرانوں کے لئے آئیڈیل ہیں بانی وچئیرمین بزمِ رحمۃ للعالمین پاکستان قاری محمد عبداللّٰہ فاروقی نے کہا کہ یکم تا دس محرم تک عشرہ  فاروق و حسین منایا جائے گا انہوں صحابہ کرام اور اہل بیت سے محبت ہمارے ایمان کاحصہ ہے حکمران  ملک میں  قیام امن و خوشحالی کے لیئے  حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا طرز حکمرانی اپنائیں حضرت عمر فاروق کا دور حکومت تاریخ کا سنہری دور تھا حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے عدل و انصاف کی ایسی  مثالیں قائم  کیں کہ  برطانیہ میں آج بھی عمر لاز کے نام سے قوانین موجود ہیں سید نا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا عدالتی نظام اپنانے سے ہی انصاف میئسر ہوگا 

یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام  کے لیے این سی او سی کی طرف سے خصوصی ہدایات جاری

حکومت خلفائے راشدین کے ایام سر کاری طور پر منائے اور خیبر پختون خواہ کی طرح باقی صوبوں میں خلفائے راشدین کے ایام پرعام تعطیل کا اعلان کیا جائے صحابہ کرام کا دفاع ہمارے ایمان کا حصہ ہے سوشل میڈیا پر صحابہ کرام کی توہین کے واقعات پیش آرہے ہیں حکومت توہین صحابہ کرام کے واقعات کی روک تھام کے لئے موئثر قانون سازی  کرے عشرہ محرم میں  تمام دل آزار لٹریچر اور  مرثیوں پر پابندی عائد کی جائے اور تحفظ بنیاد اسلام بل کونافظ کیا جائے، عشرہ محرم میں امن وامان کا قیام ہم سب کی ذمہ داری ہے

حکومت خلفائے راشدین کے ایام پرعام تعطیل کا اعلان کرے،قاری محمد عبد اللّٰہ فاروقی،مولاناحماداللہ عثمانی ودیگر



Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent