Ticker

6/recent/ticker-posts

چیئرمین کرسچن کونسل جمشید تھامس،ایم این اے پاسٹر نعمان،بشب شریانی یودہسٹر چوہان کا گینش مندر بھونگ کا دورہ

Chairman Christian Council Jamshed Thomas, MNA Pastor Noman, Bishab Shriyani Yudhaster Chauhan visit Ganesh Temple Bhong

بھونگ(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، وکرم دیپال) چیئرمین کرسچن کونسل جمشید تھامس اورایم این اے پاسٹر نعمان نے بشب شریانی یودہسٹر چوہان کے ہمراہ گینش مندر بھونگ کا دورہ کیا اور ہندو کمیونٹی کے متاثرین میں راشن بھی تقسیم کیا شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کے بروقت اقدامات سے ہم خوش ہیں کہ انہوں نے شر پسند عناصر کو گرفتار ہندو کمیونٹی کو تحفظ فراہم  کرکے گینش مندر بھونگ کی ہنگامی بنیادوں پر تزین و آرائش کر کے عبادت کیلیے کھول دیا گیا ہے ضلعی انتظامیہ خراج تحسین کی مستحق ہے جن کی شبانہ روز محنت کی بدولت گینش مندر کا کام مکمل ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: آٹا مزید مہنگا ہونے کا امکان مارکیٹ میں گندم کی قلت،قیمت 2100 روپے فی من سے تجاوز کرگئی

بھونگ شہر میں بسنے والے لوگ امن پسند لوگ ہیں مٹھی بھر شر پسند عناصر کی وجہ سے ہمارے ملک کی بدنامی ہوئی ہے,پاکستان ہمارا ملک ہے اور ہمیں اس ملک سے اتنا ہے محبت ہے جتنا یہاں پہ اکثریت رکھنے والے لوگ محبت رکھتے ہیںہندو برادری کے لوگوں کی فلاح و بہبود کیلیے حکومت پاکستان بہت سے اقدامات اٹھا رہی ہے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کلیم یوسف,ملک جنید,ملک خرم،عادل زکریا،لالہ گلشن، شہزادہ مٹو، وکرم دیپال و دیگر بھی موجود تھے۔

چیئرمین کرسچن کونسل جمشید تھامس،ایم این اے پاسٹر نعمان،بشب شریانی یودہسٹر چوہان کا گینش مندر بھونگ کا دورہ

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent