Flour is likely to become more expensive as the shortage of wheat in the market exceeds Rs. 2100 per quintal.
رحیم یار خان (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) مارکیٹ میں گندم کی قلت ،قیمت 2100روپے سے فی من تجاوز کر گئی آٹا مزیدمہنگا ہونے کا امکان گندم کی عدم و دستیابی آٹے کی ڈیمانڈ سپلائی بڑھنے کی وجہ سے آٹا بحران کا خدشہ واضح رہے کہ رواں سال حکومت نے گندم خریداری کاٹارگٹ پورا کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر خریداری کی جس سے مارکیٹ میں گندم کم ہوئی رہی سہی کثر مڈل مین نے گندم خرید کر سٹاک کر لی جس سے فلور ملز انڈسٹری کو گندم خریداری میں دشواری کا سامنا پیش آرہاہے آٹے کی ڈیمانڈ سپلائی بڑھنے کی وجہ سے آٹا مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی ادارے تین روز کھلیں گے ،این سی اوسی
واضح رہے کہ موسم سرماء میں گھریلو صارفین کے پاس گندم ختم ہونے کی وجہ سے فلور ملز کا آٹا خرید کر صارفین اپنی ضرورت پورا کرتے ہیں لیکن مارکیٹ میں گندم کا دستیاب نہ ہونا اور فلور ملز بند ہونے کی وجہ سے آٹے کا حصول مشکل ترین بن گیا عوام کو مہنگائی کے ایک اور نئے تحفے کا سامنا بجلی ، پیٹرول ، گھی ، چینی کے بعد آٹا بھی مہنگا ملے گا بروقت بحران پر قابو نہ پایا گیا تو مزید بحران سنگین شکل اختیار کر جائے گا ادھر وائس چیئر مین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب چوہدری عثمان محمود کے مطابق گندم کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ مارکیٹ میں گندم کا نہ ہونا ہے جس وجہ سے اٹا کی سپلائی کم اور آٹا مہنگا ہونے کا اندیشہ پایا جا رہاہے جس کا واحد حل حکومت اور محکمہ فوڈ کے پاس ہے کہ وہ فل فور سرکاری گندم کا اجراء کرے تاکہ قیمتوں میں استحکام پیدا ہو اور آٹے کی شارٹیج سے بچا جا سکے ۔
0 Comments