Ticker

6/recent/ticker-posts

تعلیمی ادارے تین روز کھلیں گے

Educational institutions will be open for three days

اسلام آباد(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) کرونا وباء کی موجودہ صورتحال اور طبی سہولتوں پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیش نظر کرونا ایس او پیز پہ عمل درآمد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ این سی اوسی کے اعلامیہ کے مطابق ان ایس او پیز کے اطلاق کا دائرہ کار 27 شہروں تک بڑھا دیا گیا

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت پولی کلینک پی جی ایم آئی اسلام آباد میں نوکریاں

اس سے پہلے یہ ایس او پیز 13 شہروں میں نافذ تھیں ان 27 شہروں میں اسلام آباد، پنجاب کے ١١ (خانیوال میانوالی سرگودھا ، خوشاب ، بہاولپور ، ملتان ، گوجرانوالہ ، راولپنڈی ، لاہور ، اور رحیم یار خان) سندھ میں حیدرآباد اور کراچی ، آزاد کشمیر میں مظفرآباد اور میرپور، گلگت بلتستان میں گلگت اور سکردو ]خیبر پختونخواہ میں پشاور، سوات، ہری پور، مانسہرہ، لوئر دیر، صوابی ، ایبٹ آباد ، سوات، اور چترال لوئر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق این سی اوسی کے مطابق تمام تجارتی سرگرمیاں ( سوائے ضروری سروسز کے) رات آٹھ بجے بند کر دی جائیں گی ،ہفتے میں دو دن تمام مارکیٹس بند رہیں گی۔ دنوں کا تعین صوبوں کی صوابدید رہے گا،ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی جبکہ رات دس بجے آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی،ٹیک وے کی سروس 24 گھنٹے کھلی رہے گی ،انڈور شادیوں کی تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہوگی

تعلیمی ادارے تین روز کھلیں گے

یہ بھی پڑھیں : بحریہ ٹاون فیز فائیو میں بلی کو مارنے کا واقعہ،مقدمہ درج ملزم گرفتار

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent