Ticker

6/recent/ticker-posts

مسٹر ولیم جوزف برنس،ڈائریکٹر(سی آئی اے)امریکہ کی چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ،لیفٹیننٹ جنرل فیض حامد ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس سے ملاقات

Mr. William Joseph Burns, Director (CIA) Meets with US Chief of Army Staff General Qamar Javed Bajwa, Lt. Gen. Faiz Hamid, Director General of Inter-Services Intelligence

اسلام آباد(نیشن اف پاکستان نیوز آن لائن،ویب ڈیسک) مسٹر ولیم جوزف برنس ، ڈائریکٹر سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) ، امریکہ نے جنرل قمر جاوید باجوہ ، چیف آف آرمی سٹاف (سی او اے ایس) اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حامد ، ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ خطے میں امن اور افغان عوام کے مستحکم اور خوشحال مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خواب میں بجو دیکھنے کی تعبیر

مہمان خصوصی نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا بشمول کامیاب انخلاء آپریشن ، علاقائی استحکام کے لیے کوششیں اور ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

یہ بھی پڑھیں : جے یو آئی کے وفد کی ضلعی انتظامیہ کے سربراہان سے ملاقات

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent