Ticker

6/recent/ticker-posts

پی پی پی اب پنجاب میں اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔اقبال اعوان

The PPP has now resorted to clever tactics in Punjab. Iqbal Awan

ڈیرہ غازی خان(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی پی ڈی ایم سے راہیں جدا کرنے کے بعد اس قدر بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے کہ اسے سمجھ نہیں آرہا کہ وہ کرنا کیا چاہ رہی ہے اور کر کیا رہی ہے اور اس سے ہو کیا رہا ہے یعنی "کہتے ہیں کچھ کرتے ہیں کچھ ہوتا ہے کچھ" کا عملی مظاہرہ ہو رہا ہے جنوبی پنجاب میں بلاول بھٹو کے ناکام جلسوں کو چھپانے کے لیے پی پی غیرمتعلقہ افراد کو جے یو آئی سے منسلک کرکے انہیں پی پی میں شمولیت کے دعوے کر رہی ہے حالانکہ ان افراد کا جمعیت علماء اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ جمیل سومرو نامی غیرمعروف شخص کو جے یو آئی ڈیرہ غازی خان کا سٹی صدر قرار دینا جہاں پی پی کے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی کمزوری و نا اہلی و خیانت ہے وہیں پی پی کے جہاندیدہ سیاستدانوں یوسف رضا گیلانی کی سوجھ بوجھ پر بھی سوال اٹھا رہا ہے کہ انہیں حقائق کا علم کیوں نہ ہوسکا....؟

یہ بھی پڑھیں : مسٹر ولیم جوزف برنس،ڈائریکٹر(سی آئی اے)امریکہ کی چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ،لیفٹیننٹ جنرل فیض حامد ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس سے ملاقات

یہ جے یو آئی کی طاقت کا مظاہرہ ہے کہ اب جو خود کو جے یو آئی سے جھوٹ بول کر بھی منسلک قرار دیتا ہے تو پی پی اسے گلے سے لگا لیتی ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام پنجاب کے ترجمان جناب اقبال اعوان نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کیا۔

پی پی اب پنجاب میں اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔اقبال اعوان

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent