Ticker

6/recent/ticker-posts

جے یو آئی کے وفد کی ضلعی انتظامیہ کے سربراہان سے ملاقات

JUI delegation meets with district administration chiefs

رحیم یار خان(نیشن آف پاکستان نیوز ان لائن، محمد خرم لغاری)جے یو آئی نے ہمیشہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اورامن و امان کے لیے بھرپور تعاون کیا ہے اور علماء کے اس مشبت کردار کے معترف ہیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز نے ڈی سی آفس میٹینگ روم میں جمیعت علماء اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی نعمان لدھیانوی کی قیادت میں ملنےوالے علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوۓ کیا انہوں نے کہا کہ علماء کرام کرونا کی بڑھتی ہوئی لہر پرعوام الناس کو ایس اوپیز پر پابندی اور ویکسین لگوانے کے بارے میں آگاہی دیں مفتی نعمان لدھیانوی نے ضلعی انتظامیہ کے ذمہ داران کی توجہ مبذول کرائی کہ سٹی پارک چوک کا نام تبدیل کرکے بلدیہ سے منظورشدہ ختم نبوت چوک کا بورڈ لگایا گیا تھا جو موجودہ حکومت کے آنے کے بعد کچھ عرصہ سے غائب کردیا گیا ہے اسکو فی الفور لگایا جائے اور جے یو آئی بھونگ واقعہ میں گرفتار ناجائز افراد کی فی الفور رہائی چاہتی ہے اورعلاقہ بھونگ میں فریقین اقلیتی برادری اور مقامی لوگوں کے درمیان ایک بڑا اکٹھ منعقد کرکے اتحاد یکجہتی محبت بھائی چارہ کی فضاء بحال کرنا چاہتی ہے

یہ بھی پڑھیں: این آر ایس پی مائیکرو فنانس بینک میں نوکریاں آن لائن درخواست دیں

تحصیل جنرل سیکرٹری جے یوآئی طاہر سعید لغاری نے ختم نبوت کانفرنسوں پر کرونا کی آڑ پرپابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور مقدمات کے اندراج نہ ہونے پراپنی تشویش کا اظہار کیا جس پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے فوری احکامات جاری کیے اجلاس مفتی نعمان حسن لدھیانوی کی دعا سے اختتام پذیر ہوا اجلاس میں اے سی ہیڈ کوارٹر ریاست علی انچارج، سیکورٹی برانچ حسن رضا نظامی ضلعی ترجمان جمیعت حافظ عثمان لدھیانوی طاھرسعید لغاری قاری حامد فاروقی مولانا اسماعیل فاروقی، قاری شفیق الرحمن، قاری طلحہ، قاری عمر فاروق نقشبندی، شیخ خالد، مولانا عبدالقادر، ابوذرعلیم بھٹی، مولانا علی اکبر، منصور مور خان تمرانی سمیت علماء کرام نے شرکت کی

جے یو آئی کے وفد کی ضلعی انتظامیہ کے سربراہان سے ملاقات

یہ بھی پڑھیں : پیشی پر آئے دو افراد قتل،تین زخمی

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent