Ticker

6/recent/ticker-posts

آزاد کشمیر کا روشن ستارہ قلم کار شبیر احمد ڈار

Azad Kashmir's bright star writer Shabbir Ahmed Dar

تحریر، میہر خان مسکان
حسب معمول سوشل میڈیا کی دنیا میں میری حاضری تھی چلتے چلتے جانے کب نظر آزاد کشمیر کے روشن ستارے پر جا ٹکی خاص علم بھی نہ ہوا چناںچہ میں اس کی گہرائی کی سمت گامزن ہوا دیکھتے ہی دیکھتے ان کا واٹس ایپ نمبر حاصل کیا ان کے چند کالم میری نظر سے بچ نہ سکے انہیں میں نے بڑی دلچسپی سے اور لگاؤ سے پڑھ کر  ہی دم لیا۔
خیر میں نے ان کے لکھے گے مضامین پر انہیں داد وتحسین کے ساتھ مبارک دی۔
پھر رابطے  کا سلسلہ چل پڑا جو تاحال جاری ہے مگر اس ضمن میں راقم آپ احباب کو بھی نہیں بھولا۔آپ بھی کشمیر کے چمکتے ستارے ممتاز کالم نگار جناب شبیر احمد ڈار کے بارے میں ملاخطہ فرمائیں 
کون جانتا تھا کہ 29 اپریل 1997ء میں چمیاٹی تحصیل دھیر کوٹ ضلع باغ آزاد کشمیر کی جنت نذیر  وادی کی سرزمین پر محمد رفیق ڈار کے ہاں جنم لینے والا ایک ننھا بچہ شبیر احمد ڈار مضمون نگاری کے میدان میں بہت ہی کم عرصے میں نام و شہرت کی لہروں کو چھو لے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سچا انسان

2019ء کے شروع میں کالم نگاری کے میدان میں جلوہ امروز ہوئے اور بہت ہی کم عرصے میں کامیابی کی بلندیوں کو اپنا مسکن بنایا شبیر احمد ڈار اردو زبان سے دلی لگاؤ رکھتے ہیں اور آپ کی تحریر شدہ کاوشات حقیقت پر مبنی اور معلوماتی ہوتی ہیں آپ کا دنیا کے سب سے طاقت ور ہتھیار یعنی قلم چلانے کا انداز جدا گانہ اور منفرد ہے جو کہ قارئین کو اپنی سمت متوجہ کرتا ہے آپ کے تحریر کردہ کالم روزنامہ شاداب، روزنامہ صاف صاف ، روز نامہ صبح نو روز نامہ بھاشا نیوز، روز نامہ باغ ٹائمز اور دیگر اخبارات میں شائع ہوئے ہیں اور اشاعت کا یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔
 آپ صحافت سے منسلک ہونے کے ساتھ ساتھ ادب میں خاص لگاؤ رکھتے ہیں آپ کے تحریر کردہ مضامین پر مختلف قلم کاروں نے تبصرے لکھے اور آپ کی حیات کے حوالے سے بھی بہت کچھ تحریر کیا ہے آپ کے اساتذہ کرام نے بھی  کھل کر قلم کاری کے میدان میں آپ کو داد و تحسین سے نوازا ہے۔
آپ نے دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی بوم بوم شاہد آفریدی کی زندگی کے حوالے سے بھی ایک بہترین کاوش تخلیق کی ہے۔اس کے علاوہ آپ نے چند نہایت ہی خاص موضوعات پر کالم تحریر کیے ہیں جو کہ اہل ذوق کی توجہ کا مرکز ہیں ان کاوشات کے عنوانات احباب کی خدمت میں پیش ہیں۔
 کشمیر کی ثقافت ،سید شہباز گردیزی ،مہاجرین جموں کشمیر 1990 ءکی ہجرت کے مناظر ، مہاجرین جموں کشمیر 1990ءکے مسائل ، کشمیری زبان ،فرہاد احمد فگار ایک تعارفی مطالعہ ،خواجہ سرا اور ہمارا رویہ، ہکلاہٹ ، ہمارے بنیادی مسائل ، موجودہ معاشرتی نظام ، ظالم کی ذات نہ مذہب نہ قوم ، ظالم و دہشت گرد کون؟ درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو وغیرہ آپ کے بہترین شاہکار مانے جاتے ہیں آپ کے چند کالم مقبوضہ جموں کشمیر کے اخبار اڑان میں بھی اشاعت ہوئے اور ایک لندن کے ماہنامہ پرواز میں بھی شائع ہوا شبیر احمد ڈار وادی بے نظیر آزاد کشمیر کا ابھرتا ہوا قلم کار ہے ۔ان کے مختلف موضوعات پر لکھے گے مضامین کے چند پیراگراف قارئین ملاخطہ فرمائیں۔

موضوع املا کی غلطیاں

"اردو ہماری قومی زبان ہونے کے ساتھ بین الاقوامی زبان بھی ہے مگر بدقسمتی سے عہد حاضر میں اردو زبان کو وہ درجہ نہیں دیا جا رہا جس کی وہ مستحق ہے ہم انگریزی زبان کے پجاری بنے ہوئے ہیں جس سے آج ہم اردو املا اور تلفظ میں بہت سی اغلاط کرتے ہیں اور اس کا علم بھی نہیں ہوتا سوشل میڈیا پر جس طرح سے یہ اغلاط کثرت سے دیکھنے کو ملتی ہیں۔ان کی مثال نہیں ملتی ہمارے ہاں اردو املا و تلفظ سے بےاعتنائی برتی جاتی ہے ہمارے صحافی بھائی ہوں یا شعرا و ادبا، ایڈیٹر ہوں یا پھر معلم یا سیاست دان ان کے قلم سے اور زبان سے اردو تلفظ و املا کی عجیب و غریب قسم کی غلطیاں سرزرد ہوتی ہیں"۔

موضوع وٹس ایپ کیا ہے؟

"سماجی روابط کی مقبول ترین موبائل ایپلی کیشن وٹس ایپ فوری پیغام رسانی کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔اس کے صارفین کی کل تعداد 60 کروڑ سے زائد ہے۔
وٹس ایپ کی بنیاد یاہو کے دو سابقہ ملازمین جین کومہ اور برائن ایکٹن نے رکھی انگریزی میں وٹس ایپ کا لفظ  استعمال کیا جاتا ہے 2009ء میں جین کوم نے اپنی سالگرہ کے موقع پر امریکی ریاست کیلیفورنیا میں وٹس ایپ کی سنگ بنیاد رکھی جسے بعد میں فیس بک امریکہ نے 19ارب ڈالرز میں خریدا۔"

یہ بھی پڑھیں : حکومت فوری طور پر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرے، شوکت ترین

بہرحال آزاد کشمیر کے چمکتے ستارے، ابھرتے کالم نگار محترم شبیر احمد ڈار کے لکھے گئے ہر مضمون کی ہر سطر ہرلفظ لفظ میں جان نمایاں ہے الفاظ کا چناؤ بھی کمال ہے۔جملوں کی ترتیب لاجواب ہے میری دعا ہے کہ جناب شبیر احمد ڈار زندگی کے ہر قدم قدم پر دن دوگنی رات چوگنی ترقی و کامیابی حاصل کریں۔ آمین
آزاد کشمیر کا روشن ستارہ قلم کار شبیر احمد ڈار


Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent