Ticker

6/recent/ticker-posts

ضلع رحیم یارخان میں امن و امان کے بگڑے ہوئے سنگین حالات سے عوام سخت خوفزدہ ہیں،مجاہد جتوئی،جام ایم ڈی گانگا

People are terrified of deteriorating law and order situation in Rahim Yar Khan district: Mujahid Jatoi, Jam MD Ganga

رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) ضلع رحیم یار خان میں امن و امان کے بگڑے ہوئے سنگین سے عوام سخت خوفزدہ ہیں ادارے اور حکمران حالات کی خرابی اور مسئلے کی درست تشخیص کرکے درست و مستقل علاج پر توجہ دیں آئندہ بچنے کے لیے انتظامی کے ساتھ ساتھ اصلاحی و فلاحی، معاشی و معاشرتی اور ترقیاتی حوالے سے متاثرہ علاقوں کو فوکس کرنا ہوگا.ضلع رحیم یارخان کے سابق فوجی آفیسران سول انتظامی ہیڈز کے لیے موجودہ حالات و واقعات ایک بڑا چیلینج ہیں سرائیکی دانشور، ماہر فریدیات اور سابق مرکزی جنرل سیکرٹری ایس کیو ایم مجاہد جتوئی نے گانگا وادبی اکیڈمی کے چیئرمین و کالم نگار جام ایم ڈی گانگا کو امام انقلاب حضرت مولانا عبید اللہ سندھی کی کتاب ُ ُ مجموعہ تفاسیر امام سندھی ٗ ٗ پیش کرتے ہوئے کہا کہ علم و، عمل اور حق و انصاف بات کرنے والوں کو یہ کتاب ضروتݪر پڑھنی چاہئیے اس میں رہبری کے لیے اور سیکھنے و سمجھنے کے لیے بہت کچھ موجود ہے

یہ بھی پڑھیں : حکومت فوری طور پر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرے، شوکت ترین

ضلع رحیم یارخان میں امن و امان کے بگڑے ہوئے سنگین حالات سے عوام سخت خوفزدہ ہیں،مجاہد جتوئی،جام ایم ڈی گانگا

یہ بھی پڑھیں : آزاد کشمیر کا روشن ستارہ قلم کار شبیر احمد ڈار

سرمایہ دارانہ نظام کی خباثتیں اور استحصالی گروہوں کے مختلف ملکوں میں، مختلف رنگوں میں، مختلف انداز میں کس طرح  معاشی و سماجی، مذہبی و ثقافتی شعبہ جات میں پھیلائے گئے ہیں. مجاہد جتوئی نے کہا کہ سرائیکی وسیب کے لوگوں کو مقبوضہ خطہ سرائیکستان اور یہاں کے عوام کے حقوق کے حصول کے لیے مربوط انداز میں کام کرنے کی ضرورت ہے سرائیکستان صوبہ تحریک کے ساتھ نام نہاد قومی پارٹیاں جو عجیب و غریب سیاسی کھیل کھیل رہی ہیں. لوگ قب اسے سمجھ چکے ہیں جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ قبضہ گیروں کی ہمیشہ سے یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ مقبوضہ خطے اور محکوم بنا لی جانے والی قوم کی تاریخ کو مٹا دیں نئی نئی چیزیں لانچ کرکے نئی نسل کو گمراہی کی دلدل میں دھکیل کر اُن پر ہمیشہ حکمرانی کریں زرعی ملک کی زراعت،کسانوں اور پاکستان کے فوڈ باسکٹ خطہ سرائیکستان کے عوام مافیاز کے نرغے میں ہیں استحصالی گروہوں اور غاصبوں کے پھیلائے ہوئے مرئی اور غیر مرئی جال اور پھندوں سے نوجوان نسل کو آگاہ کرنے اور بچانے کے لیے محنت کی ضرورت ہے سرائیکی سیادسی جماعتیں تحریکی و سیاسی عمل میں سنجیدگی پیدا کریں

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent