Farmers are under the double-edged sword
رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری) پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا نے تحصیل لیاقت پور یونین کونسل ڈفلی کبیر خان کے زمینداروں جام نازر حسین گانگا، جام محمد جہانگیر،محمد طارق سیال، محمد پور گانگا کے زمینداروں جام مشتاق احمد گانگا، محمد راشد مجنوں، جام عون محمد،جام محمد اصغر،جام ساجد خورشید گانگا سے جام ہاؤس گانگا نگر میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کا بڑی بے رحمی سے معاشی قتل جاری ہے کسان دو دھاری تلوار کی زد میں ہیں.طوفانی مہنگائی کی وجہ سے ایک طرف کسانوں کی فصلات کے پیداواری اخراجات بہت بڑھ چکے ہیں کھادوں کے ریٹ آسمان کو چھو رہے ہیں انتظامیہ بلیک مارکیٹنگ کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے
یہ بھی پڑھیں : یکم نومبر سے خطہ سرائیکستان کے مرکز ملتان سے وسیب لانگ مارچ شروع ہوگا,قائد تحریک آصف خان
زرعی ایڈوائزی کمیٹیوں میں یس سر یس ست کہنے والے سیاسی بلونگڑے اور کچھ کرتبان شامل کرکے فعال کسان تنظیموں سے تعلق رکھنے والے ممبران کو اس لیے باہر نکال دیا گیا ہے کہ وہ بولتے ہیں جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ کسانوں کو فصلات کے مناسب ریٹس نہیں دیئے جا رہے.اس وقت حکمران مافیاز کی بلیک میلنگ کا شکار ہو چکے ہیں ابھی تک گنے کے سرکاری ریٹ کا اعلان نہیں ہو سکا قانون کی بالادستی و حکمرانی کا یہ عالم ہے کہ شوگر مافیا حکومت گرانے کی دھمکیاں دے رہا ہے.جام نازر گانگا، محمد راشد مجنوں نے کہا کہ گنے کا کم ازکم 300 روپے من ریٹ کا اعلان کیا جائے گندم کی کاشت کا سیزن شروع ہو چکا ہے ڈی اے پی کھاد کے ریٹ کو کنٹرول کرکے آسمان سے نیچے زمین پر لایا جائے تاکہ کسان اسے فصلات میں ڈال سکیں. جام مشتاق احمد گانگا اور عون محمد عمران نے کہا کہ اگر حکومت کے کسانوں اور زراعت پر فوری توجہ نہ دی تو اس کے زرعی معیشت کے ساتھ ساتھ قومی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ششماہی نہریں بند پڑی ہیں اس سے گندم کی کاشت متاثر ہوگی مہنگی بجلی اور مہنگا ڈیزل اب کسان افورڈ کرنے کے قابل نہیں رہے
0 Comments