Ticker

6/recent/ticker-posts

یکم نومبر سے خطہ سرائیکستان کے مرکز ملتان سے وسیب لانگ مارچ شروع ہوگا,قائد تحریک آصف خان

Waseeb Long March will start from Multan, the capital of Seraikistan region, from November 1, Tehreek-e-Insaf leader Asif Khan said

رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، حیدرعلی) وسیب نیشنل تحریک پاکستان کے مرکزی چیئرمین آصف خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ خطہ سرائیکستان کی دھرتی کو واگزار کرانے کے لیے منظم جدوجہد کی ضرورت ہے شناخت اور عوام کے حقوق کے حصول کے لیے سخت محنت کرنی پڑے گی صوبہ سرائیکستان کے قیام کے لیے گھر گھر جاکر عوام کو پیغام پہنچانا اور تحریک کے ساتھ جوڑنا ہوگا اس مقصد کے حصول کے لیے وسیب نیشنل تحریک وسیب لانگ مارچ کے نام سے عوامی آگاہی و بیداری کی مہم شروع کرنے جا رہی ہے یکم نومبر سے خطہ سرائیکستان کے مرکز ملتان سے وسیب لانگ مارچ شروع ہوگا دس نومبر تک جاری رہنے والا وسیب لانگ مارچ  مختلف اضلاع کے مختلف شہروں قصبوں میں جائے گا

یہ بھی پڑھیں : پی آر او احمد نواز چیمہ دو سالہ ڈیپوٹیشن پرپنجاب کانسٹیبلری روانہ، ڈی پی او محمد علی ضیاء کی جانب سے ڈیڑھ سالہ پولیس ترجمانی پر شاندار خراج تحسین، یادگاری شیلڈ سے بھی نوازا

پروگرام کا روٹ اور تفصیلی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے قائد تحریک آصف خان نے لندن سے گانگا ادبی اکیڈمی کے چیئرمین و کالم نگار جام ایم ڈی گانگا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ صوبہ سرائیکستان سیاسی عمل کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے.دوسروں پر بھروسہ کرکے بار بار دھوکے کھانے سے بہتر ہے کہ سرائیکی وسیب کے لوگ اپنی وسیبی قیادت پیدا کریں جھمر تاڑی پروگراموں سے باہر نکل کر سیاسی طور پر اپنے آپ کو مضبوط کریں اپنے سماجی و معاشرتی اور معاشی حالات کی بہتری کی طرف توجہ دیں.نوجوان نسل کو گمراہی اور غلامی سے بچانے کے لیے علم و آگاہی کو پھیلائیں

یکم نومبر سے خطہ سرائیکستان کے مرکز ملتان سے وسیب لانگ مارچ شروع ہوگا,قائد تحریک آصف خان

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent