Ticker

6/recent/ticker-posts

پی آر او احمد نواز چیمہ دو سالہ ڈیپوٹیشن پرپنجاب کانسٹیبلری روانہ، ڈی پی او محمد علی ضیاء کی جانب سے ڈیڑھ سالہ پولیس ترجمانی پر شاندار خراج تحسین، یادگاری شیلڈ سے بھی نوازا

PRO Ahmad Nawaz Cheema leaves for Punjab Constabulary on two-year deputation

رحیم یارخان (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، اظہر خان) پی آر او احمد نواز چیمہ دو سالہ ڈیپوٹیشن پر پنجاب کانسٹیبلری روانہ، ڈی پی او محمد علی ضیاء کی جانب سے ڈیڑھ سالہ پولیس ترجمانی پر شاندار خراج تحسین یادگاری شیلڈ سے نوازا تفصیل کے مطابق سب انسپکٹر احمد نواز چیمہ تقریباً ڈیڑھ سال سے بطور پبلک ریلیشن آفیسر پولیس رحیم یارخان اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

محکمانہ ایس او پی کے مطابق ٹی ایس آئی سے کنفرمیشن پر دو سالہ ڈیپوٹیشن پیریڈ گزارنا ہوتا ہے جس کے لیے انہیں پنجاب کانسٹیبلری کے لیے روانہ ہونا تھا جس پر ان کی اعزاز میں ایک سادہ پروقار تقریب میں ڈی پی او محمد علی ضیاء نے ان کی ڈیڑھ سالہ پولیس ترجمانی کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ مہارتوں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں محکمہ پولیس رحیم یار خان کی جانب سے یاد گاری شیلڈ سے نوازتے ہوئے کہا کہ وہ ایک باصلاحیت پولیس آفیسر ہیں انہوں نے بطور ترجمان پولیس محکمہ کے لیے قابل قدر خدمات سرانجام دیں جو کہ قابل تقلید ہیں انہوں نے سابق پی آر او کے مستقبل کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں رخصت کیا۔

پی آر او احمد نواز چیمہ دو سالہ ڈیپوٹیشن پرپنجاب کانسٹیبلری روانہ، ڈی پی او محمد علی ضیاء کی جانب سے ڈیڑھ سالہ پولیس ترجمانی پر شاندار خراج تحسین، یادگاری شیلڈ سے بھی نوازا

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent