Ticker

6/recent/ticker-posts

جسٹس (ر) قاسم خان نے اوکاڑہ یونیورسٹی میں سنٹر فار ہومن رائٹس اسٹڈیز کا افتتاح کر دیا

Justice (R) Qasim Khan Inaugurates Center for Human Rights Studies at Okara University

اوکاڑہ(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن،جاوید راہی) لاہور ہائی کورٹ کے سابقہ چیف جسٹس محمد قاسم خان نے اوکاڑہ یونیورسٹی میں نئے قائم ہونے والے سنٹر فار اسٹڈیز آف ہومن رائٹس کا افتتاح کیا اپنے ایک روزہ دورے کے دوران انہوں نے اسکول آف لاء کی جانب سے منعقد کردہ ایک سیمینار سے بھی خطاب کیا سیمینار کے دیگر مقررین میں پنجاب یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر، پروفیسر سلیم مظہر، اور ممبر پاکستان بار کونسل حفیظ چوہدری بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈی ایس پی کو رشوت کی پیشکش، ایس ایچ او حوالات پہنچ گیا

سیمینار کی صدارت اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ذکریا ذاکر نے کی اپنے افتتاحی خطاب میں سیمینار کے مقاصد بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جامعات محض عمارات کا نام نہیں بلکہ یہ محققین اور اسکالرز پہ مشتمل ایک کمیونٹی ہوتی ہے جو کہ نت نئے نظریات اور تصورات کے ذریعے انسانی زندگی کے مختلف مسائل کا حل تلاش کرتی ہے آج کی اس نشست کا مقصد ماہر قانون دانوں اور اساتذہ کے نظریات کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشرے میں قانون کی عملداری اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے لائحہ عمل تشکیل دینا ہے جسٹس (ر) قاسم خان نے پاکستان کے آئین کی مختلف شکوں کا حوالہ دیتے ہوئے انسانی حقوق کے تحفظ اور ترویج کی اہمیت پہ زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : خواب میں بدبو سونگھنے کی تعبیر

ان کا کہنا تھا کہ قانون قدرت کسی بھی قسم کی صورت حال میں انصاف کے نظام سے منحرف نہیں ہوتا اور اسی قانون کا اطلاق ہی انسانی زندگی پہ ہونا چاہیے انہوں نے اساتذہ کو اس بات کی ترغیب دی کہ وہ طلباء کی تربیت اس انداز سے کریں کہ وہ انصاف، ایمانداری اور اخلاقیات جیسی اعلی اقدار پہ عمل کرنے والے بنیں طلباء کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اندر تخلیق، ہمدردی، جذبےاور محنت جیسی خوبیاں پیدا کریں۔

انسانی حقوق کی اہمیت پہ بات کرتے ہوئے پروفیسر سلیم مظہر نے بتایا کہ انسانی حقوق کی تعلیم اور تحقیق کے بغیر قوم کی سماجی و معاشی ترقی ممکن نہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے یونیورسٹی  اور انڈسٹری کے درمیان روابط کی اہمیت پہ زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے علوم کو وسائل میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہےاور یہ تب ہی ممکن ہے جب جامعات اور انڈسٹری کے درمیان گہرے روابط قائم ہوں۔

سیمینار سے اسکول آف لاء کی فیکلٹی بشمول ڈاکٹر حامد مختار، کاشف محمود ثاقب، سہیل اصغر، عبدالرشید، فائق بٹ اور فیصل شفیع نے بھی بات چیت کی۔

جسٹس (ر) قاسم خان نے اوکاڑہ یونیورسٹی میں سنٹر فار ہومن رائٹس اسٹڈیز کا افتتاح کر دیا

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent