Ticker

6/recent/ticker-posts

روہی چولستان میں ٹوبہ جات اور چولستانی چراگاہوں پر قبضے انتہائی قابل مذمت ہیں،چودھری بشارت علی ہُندل،مخدوم زاہد گیلانی،جام ایم ڈی گانگا

Occupation of Toba Jat and Cholistani pastures in Rohi Cholistan is highly reprehensible, Chaudhry Basharat Ali Hundal, Makhdoom Zahid Gilani, Jam MD Ganga

رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری) سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار رحیم یارخان چودھری بشارت علی ہُندل، ایڈوؤکیٹس ہائی کورٹ مخدوم زاہد گیلانی، ملک نیئر کمال مسن، قاضی ذیشان نذر اور پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا نے جام ہاؤس گانگا نگر میں ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کہا کہ اگر قبضہ گیروں کو نہ روکا گیا تو روہی چولستان میں بڑی تباہی پھیلے گی.ٹوبہ جات اور چولستانی چراگاہوں پر قبضے انتہائی قابل مذمت ہیں.ضلع بہاول پور تحصیل یزمان قلعہ موج گڑھ کے نواحی علاقے ڈاہراں والا ٹوبہ نائی والا سرکاری چولستانی چراگاہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والے قبضہ گروپ اور تمام ملوث تخریب کار عناصر کو کڑی سزا دی جائے.اگر ایسا نہ کیا گیا تو یہاں پر مستقبل میں نہ ختم ہونے والے فسادات شروع ہو جائیں گے مقامی چولستانیوں کی مزاحمت کو اب عام نہ سمجھا جائے ٹوبہ جات اور چراگاہیں ان کے لیے یقینا زندگی اور موت کا مسئلہ ہیں ٹوبہ جات اور چراگاہیں ہی روہی چولستان کی زندگی ہیں لوگوں سے ان کی زندگیاں چھیننے والے ناسُور و قبضہ مافیاز جتنے بھی طاقتور اور بااثر کیوں نہ ہوں قطعا رعایت کے مستحق نہیں ہیں انتظامیہ اور حکمران قبضہ گیری کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیں اور مجرموں کو فوری سزائیں دیں

یہ بھی پڑھیں : جسٹس (ر) قاسم خان نے اوکاڑہ یونیورسٹی میں سنٹر فار ہومن رائٹس اسٹڈیز کا افتتاح کر دیا

چوہدری بشارت علی ہندل نے کہا کہ مروٹ سے لیکر احمد پور شرقیہ تک ایسے واقعات کافی عرصے سے جاری ہیں لوگوں کا صبر اور برداشت اب جواب دے چکی ہیں حالات کے خراب ہونے کی تمام تر ذمہ داری اب انتظامیہ پر ہوگی ہم ڈنکے کی چوٹ پر حق اور سچ کا ساتھ دیں گے ظلم و زیادتی کوئی بھی کرے ہم ظالم کو ظالم کہیں گے اور اس کا راستہ روکیں گے جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ روہی میں جبری اور سازشی طریقوں سے ڈیمو گرافی کو تبدیل کرنے کی حرکتیں بند کی جائیں

چولستانیوں کو اب تنہا نہ سـجھا جائے پورا وسیب مظلوم چولستانیوں کا ساتھ دے گا قبضہ گروپس کسی گھمنڈ میں نہ رہیں اب مزاحمت اور جنگ ہوگی لوگ آئے روز کے غنڈہ گردی کے واقعات سے تنگ آ چکے ہیں مسلسل ناانصافی کی وجہ سے ادارے تیزی سے اپنا اعتماد اور وقار کھو رہے ہیں آئین و قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی سے ہی حالات کو کنٹرول میں رکھا جاسکتا

روہی چولستان میں ٹوبہ جات اور چولستانی چراگاہوں پر قبضے انتہائی قابل مذمت ہیں،چودھری بشارت علی ہُندل،مخدوم زاہد گیلانی،جام ایم ڈی گانگا

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent