A society that fails to provide justice to the oppressed is doomed, says Ahmad Sajjad Farhan Bilali, Sajid Mahmood Rafiqi Advocate
رحیم یار خان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری) احمد سجاد فرحان بلالی صدر ینگ لائرز فورم جنوبی پنجاب ضلع رحیم یار خان کنوینئر اذان بلالی فاؤنڈیشن جنرل سیکرٹری عوامی انقلابی فورم اور ساجد محمود رفیقی ایڈووکیٹ چیئرمین ینگ لائیرز فورم جنرل سیکرٹری پرزنرز ویلفیئر سوسائٹی صدر رائٹس کونسل فار ویلفیئر سوسائٹی نے پریس و میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی آفرینش سے لے کر اب تک حوا کی بیٹی ظلم و زیادتی کا نشانہ بنتی رہی ہے مگر جو معاشرہ مظلوم کو انصاف فراہم نہ کر سکے اور ظالم کو تحفظ فراہم کرے تو وہ تباہ و برباد ہو جاتا ہے آج ایک اور معصوم کلی درندوں نے مسل ڈالی بیوہ ماں زرینہ بی بی یتیم بچی سمینہ بی بی کے ساتھ زنا حرام کرنے والے ملزمان منور اور سرور دند دناتے پھرتے ہیں اور ارباب اختیار خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں
یہ بھی پڑھیں : ملالہ یوسفزئی نے نکاح کرلیا تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
ریاست ماں کا درجہ رکھتی ہے اور ماں اپنے بچوں کی نگہبانی کرتی ہے لیکن افسوس صد افسوس کے مدینہ کی ریاست میں آئین پاکستان کے تقدیس پامال ہو رہی ہے انہوں نے متاثرہ خاندان کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا جہاں ظلم ہوگا وہاں اذان بلالی فاؤنڈیشن عوامی انقلابی فورم برسرپیکار ہوں گے اور ظلم کے خلاف جنگ کرتے ہوئے مظلوم کی مدد کریں گے اور قانون کی بالادستی اور انصاف کی بالادستی کے لیے اپنے لہو کے آخری قطرہ تک جہاد کریں گے انہوں نے کہا کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرتے ہوئے عبرت کا نشانہ بنایا جائے اور بیوہ زرینہ بی بی اور یتیم وکٹم ثمینہ کو فوری طور پر انصاف دلایا جائے وزیراعظم پاکستان وزیراعلی پنجاب آئی جی پنجاب ڈی پی او رحیم یار خان فوری ایکشن لیں قابل صد احترام چیف جسٹس صاحب آف سپریم کورٹ آف پاکستان سے استدعا ہے کہ وہ واقعہ کا از خود نوٹس لیں
0 Comments