The silence of the opposition parties is also a great proof of their complicity and an open fact: Mehr Mazhar Kat, Haji Nazir Ahmed Katpal, Jam MD Ganga
رحیم یار خان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری) پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا کی سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری حاجی نذیر احمد کٹپال، ملک محمد اجمل مسن اور سرائیکستان نوجوان تحریک پاکستان کے چیئرمین مھر مظہر کات سے ملاقات طوفانی مہنگائی کھاد اور چینی کی ذخیرہ اندوزی و بلیک مارکیٹنگ، کسانوں کے مسائل و مشکلات پر گفتگو حاجی نذیر احمد کٹپال، مہر مظہر کات، اجمل مسن نے کہا کہ زرعی ملک میں زراعت اور کسانوں کا استحصال زراعت دشمنی اور ملک و قوم کے ساتھ زیادتی ہے ضلع رحیم یارخان سمیت سرائیکی وسیب میں گنے کی کاشت اور پیداوار ملک بھر میں زیادہ ہے شوگر ملوں کے گوداموں کے علاوہ ذخیرہ اندوزوں نے چینی سٹاک کرکے پہاڑ بنا رکھے ہیں. عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے بڑے بڑے مافیاز حکومت کا حصہ ہیں اس لیے کسی کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا سرائیکی وسیب اور پنجاب کے کسانوں کو بھی صوبہ سندھ کے برابر گنے کا ریٹ ملنا چاہئیے سندھ میں 250 روپے من اور پنجاب میں 225 روپے من نئے پاکستان میں یہ کیا دوغلا پن ہے. کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ ڈی اے پی کھاد کسان کی پہنچ اور قوت خرید سے باہر ہو چکی ہے.ایسے لگتا ہے کہ ملک و قوم کو مافیاز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے زرعی ٹیوب ویلز کے بل ناقابل برداشت ہو چکے ہیں کسانوں کو سبسڈی فراہمی کے نام قومی خزانے کو کروڑوں اربوں روپے کی ڈکیتی ڈالی جا رہی ہے کوئی پوچھنے اور آڈٹ کرنے والا نہیں ہے کوئی ملک و قوم کو سستی روٹی سستے تندروں کے نام پر لوٹا ہے اور کوئی کسی اور نام اور نئے طریقے سے کرپشن کو روکنے کی کسی نے کبھی حقیقی کوشش ہی نہیں کی ملک میں کمیشن خوری اور حرام خوری کا دور دورہ ہے جس حکومت کی صوبائی اور وفاقی کابینہ میں موجود لوگ مافیاز کاحصہ اور سرغنے ہوں وہاں حالات بہتر نہیں بدتر ہی ہو سکتے ہیں کسانوں کے معاملے میں اپوزیشن جماعتوں کی خاموشی بھی ان کے شریک جرم ہونے کا بڑا ثبوت اور ایک کھلی حقیقت ہے عوام ایسے تمام کرداروں کو دیکھیں پرکھیں آج کے بعد صوبائی یا وفاقی وزیر جس کسی ضلع میں کسی پروگرام میں آئیں وہاں کے عوام اور کسان پُرامن احتجاج کرکے انہیں اُن کے وعدے ضرور یاد دلائیں مہر مظہر کات نے کہا کہ ملک کے محنت کش کسان ملک کا قیمتی اثاثہ اور معیشت کی جان ہیں. گندم کے ریٹ میں اضافے کی مخالفت کرکے وفاقی وزیر شیخ رشید اور مخدوم خسرو بختیار نے کسانوں کے ساتھ اچھا نہیں کیا.باہر کے ممالک سے مہنگی گندم خرید کر کمیشن خوری کرنے والوں کو اپنے ملک کے کسانوں کو مناسب ریٹ دیتے ہوئے بخار کیوں چڑھ جاتا ہے. بلیک مارکیٹنگ انتظامیہ کی ملی بھگت اور حکومت میں شامل مافیاز کی سرپرستی کا نتیجہ ہے جناب وزیر اعظم عمران خان آپ اپنے ہر وعدے اور قول کے برعکس جا رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے لاقانونیت خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے
یہ بھی پڑھیں : جو معاشرہ مظلوم کو انصاف فراہم نہ کر سکے تو وہ تباہ و برباد ہو جاتا ہے،احمد سجاد فرحان بلالی،ساجد محمود رفیقی ایڈووکیٹ
حاجی نذیر احمد کٹپال نے کہا کہ سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی نے ہمیشہ کسانوں کی آواز اٹھائی ہے ہم کسانوں کے ساتھ ہیں ان کے جائز مطالبات تسلیم اور مسائل حل کیے جائیں.عوام کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے کہ تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، مسلم لیگ ق نے کبھی بھی شوگر مافیا کے خلاف ایک لفظ تک نہیں بولا کیوں؟ وزیراعظم عمران خان تنہا شوگر مافیا کے خلاف لڑ لڑ کر اب کرسی جانے کے خوف میں مبتلا ہو چکا ہے ذخیرہ اندوز اور مافیاز کے ناقابل کنٹرول ہونے کی یہی بڑی وجہ ہے
0 Comments