Seminar on Character Building of Youth in the Light of Fiqr-e-Iqbal at Okara University, Address by Dr. Samira Ijaz and other speakers
اوکاڑہ(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، جاوید راہی) اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو نے 'نوجوان نسل کو درپیش چیلنجز اور فکر اقبال کی روشنی میں ان کا حل' کے موضوع پہ ایک سیمینار منعقد کیا جس میں شعبہ کی سربراہ ڈاکٹر سمیرا اعجاز سمیت دیگر مقررین نے طلباء کو عظیم شاعر علامہ اقبال کے افکار کی روشنی میں اپنے کردار اور شخصیت کی تعمیر سازی پہ لیکچرز دئیے۔
یہ بھی پڑھیں : کیا آپ مٹی کے برتن میں کھانا نہیں پکاتے؟
تقریب کے مہمان خصوصی نوجوان موٹیویشنل اسپیکر جناب طاہر باہو تھے جنہوں نے اپنی گفتگو میں نوجوانوں کو فکر اقبال اور حیات اقبال سے مختلف مثالیں دیتے ہوئے ہوئے عمل اور جستجو و لگن کی تحریک دی ڈاکٹر سمیرا اعجاز نے کہا کہ کلام اقبال محبت ،امن اور رواداری کا پیغام ہے اور فکر اقبال نوجوانوں میں خودشناسی،اخلاقی و شخصی تربیت،فکری اعتدال اور درست سمت نمائی کا وسیلہ ہے انہوں نے یونی ورسٹی آف اوکاڑا کو اقبال کے ویژن کی تعبیر قرار دیا کہ جہاں نوجوانوں کو تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ ذہنی و اخلاقی تربیت بھی کی جاتی ہے۔
شعبہ اردو سے ڈاکٹر نسیم عباس نے اقبال کے مثالی نوجوان کے تصور کی وضاحت کی۔شعبہ ابلاغیات سے ڈاکٹر زاہد بلال نے اقبال کے حوالے سے نوجوانوں کو علم کے نئے افق دریافت کرنے پر زور دیا کیمسٹری سے ڈاکٹر غلام مصطفیٰ نے یونی ورسٹی آف اوکاڑا میں نوجوانوں کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی۔
0 Comments