Ticker

6/recent/ticker-posts

انڈھڑ گینگ کی گرفتاری، آئی جی پنجاب کی ویڈیو لنک کانفرنس

Arrest of Indhar gang, video link conference of IG Punjab

رحیم یارخان (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، سید تحسین بخاری) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ اندھڑ گینگ کے سفاک ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں اور ملزمان کے ساتھ ساتھ انکے سہولت کاروں کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے احساس تحفظ اور اعتماد کی بحالی کیلئے سمارٹ اینڈ کمیونٹی پولیسنگ کی طرز پرعوام دوست پولیسنگ کے فروغ کیلئے اقدامات میں تیزی لائی جائے۔سینئر افسران خود فیلڈ میں نکلیں اور کیس پر پیش رفت کی ہفتہ وار رپورٹ سینٹرل پولیس آفس بھجوائیں انہوں نے مزیدکہا کہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے سیکیورٹی نفری کی تعداد اور گشت دورانیے میں اضافہ کیا جائے تاکہ فیلڈ میں پولیس کی موجودگی سے نقص امن کا خطرہ نہ رہے انہوں نے مزیدکہاکہ ہر قسم کے دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کیس کو میرٹ کے مطابق جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ یہ ہدایات انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ ویڈیو لنک کانفرنس کے دوران آر پی او بہاولپور اور ڈی پی او رحیم یار خان کو ہدایات دیتے ہوئے جاری کیں۔ دوران کانفرنس رحیم یار خان میں اندھڑ گینگ کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے جاری آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
دوران کانفرنس ڈی پی او رحیم یار خان کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے اندھڑ گینگ کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے جاری آپریشنز بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اندھڑ گینگ کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے اب تک53 ریڈکئے گئے ہیں جبکہ کچے کے علاقے میں بھی سرچ آپریشنزجاری ہیں انہوں نے مزیدکہاکہ اب تک 14 افراد کو ریمانڈ پر بھجوایا گیا ہے جبکہ ہر پہلو سے واقعہ کی تفتیش یقینی بنائی جا رہی ہے
آئی جی پنجاب نے ہدایات دیتے ہوئے مزید کہا کہ معاشرے میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنا اور شہریوں کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جس کیلئے پولیس ٹیمیں اپنے فرائض بھرپور جوش و جذبے، خلوص نیت اور فرض شناسی کے ساتھ اداکریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپروائزری افسران مثالی لیڈرز کا کردار کرتے ہوئے نہ صرف ماتحت سٹاف سے بہترین پرفارمنس لیں بلکہ شہریوں اور پولیس کے اعتماد اور تعاون کی فضا کو بھی بہتر سے بہتر بنائیں۔ کانفرنس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب صاحبزادہ شہزاد سلطان، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ زعیم اقبال شیخ، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب ساجد کیانی،اے آئی جی مانیٹرنگ احسان اللہ چوہان اور اے آئی جی آپریشنز سید ذیشان رضا موجود تھے جبکہ آر پی او بہاولپوراور ڈی پی او رحیم یار خان نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

انڈھڑ گینگ کی گرفتاری، آئی جی پنجاب کی ویڈیو لنک کانفرنس

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent