Ticker

6/recent/ticker-posts

جمیعت علماء اسلام کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت کانفرس اہم سنگ میل ثابت ہوگی،مولانا عزیزالرحمان درخواستی، حافظ عثمان لدھیانوی

The conference on protection of end of prophethood organized by Jamiat Ulema-e-Islam will prove to be an important milestone Maulana Aziz-ur-Rehman's petition, Hafiz Usman Ludhianvi

رحیم یارخان (نیشن آ ف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری) جمیعت علماء اسلام کے رہنماٶں عزیزالرحمان درخواستی حافظ عثمان لدھیانوی ناصرعلیم بھٹی طاہرسعید لغاری شاھد جالندھری طیب سعید لغاری سعید چدھڑ قاری حامد فاروقی اسماعیل فاروقی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملتان کی کامیاب ترین تحفظ ختم نبوت کانفرنس کی بھر پور کامیابی کے بعد 25 نومبر بروز جمعرات بعد نماز ظہر کو جمیعت علماء اسلام ضلع رحیم یار خان کے زیر اہتمام خان پور سٹی پارک میں ہونے والی تحفظ ختم کانفرس ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی جس میں جمیعت علماءاسلام کے امیر مرکزیہ و صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اہم اعلان کریں گے اور یہ جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی کانفرنس ہوگی جس میں لاکھوں فرزندگان اسلام شرکت کریں گے

یہ بھی پڑھیں : احساس راشن مدد پروگرام میں کس طرح شامل ہوا جاسکتا ہے مکمل طریقہ پڑھیں

تحفظ ختم نبوت کانفرنس میں پی ڈی ایم کی تمام مرکزی قیادت شریک ہوگی انہوں نے کہا اسلامی قوانین کے خلاف بیرونی ایجنڈا کسی صورت قبول نہیں کریں گے اور ختم نبوت کے قوانین میں ترامیم قبول نہیں کریں گے تحفظ ختم نبوت کا مشن ہمارے ایمان کا حصہ ہےجس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا انہوں نے کہا کہ بیرونی ایجنڈے کے تحت قادیانیوں کے لیے راہ ہموار کرنے والوں کی سازشیں ناکام ہوں گی جمیعت علماء اسلام مفکرین ختم نبوت آئین پاکستان کے باغیوں کا پارلیمنٹ کے ایوانوں سمیت ہر فورم پر تعاقب جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس میں سندھ پنجاب باڈر اور جنوبی پنجاب سے قافلے شریک ہونگے اور اپنے آئندہ جمیعت علماء اسلام کا جنوبی پنجاب کی سیاست میں اہم کردار ہوگا جمیعت پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے مہنگائی کے خلاف احتجاج جاری رکھے گی اور لانگ مارچ کیا جائے کانفرنس میں مرکزی امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت شہبازشریف مریم نواز مولانا ناصر الدین خاکوانی، سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری، سربراہ جمیعت اہل حدیث پروفیسر ساجد میر، امیر مجلس احرار اسلام پاکستان مولانا سید محمد کفیل شاہ بخاری،امیر انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ رکن پنجاب اسمبلی مولانا محمد الیاس چنیوٹی، جمیعت علماء پاکستان کے مولانا شاہ اویس نورانی، رکن قومی اسمبلی مولانا اسعد محمود، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی آفتاب شیرپاٶ سمیت پی ڈی ایم کی مرکزی قائدین شریک ہونگے

جمیعت علماء اسلام کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت کانفرس اہم سنگ میل ثابت ہوگی،مولانا عزیزالرحمان درخواستی، حافظ عثمان لدھیانوی

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent