Ticker

6/recent/ticker-posts

مرحوم میر ولی محمد خان ہانبھی ایک تعارف

An introduction by the late Mir Wali Muhammad Khan Hanbhi

از قلم  شبیر احمد ڈار 
نام ور سماجی شخصیت میر ولی محمد خان ہانبھی 1960ء میں ضلع صحبت پور بلوچستان میں درویش صفت شخصیت " سخی میہرخان ہانبھی " کے ہاں پیدا ہوئے ۔  انسانیت کے جذبے سے سرشار مرحوم ولی محمد خان خلوص محبت ، عدل  و انصاف اور شیریں زبان کی وجہ سے مشہور تھے۔ اپنی مختصر سی زندگی میں انہوں نے بہت سی سماجی خدمات سر انجام دی خاص طور پر آپ نے قبائلی لوگوں کے درمیان تعصب اور تمام تر زنجشوں کو ختم کر کے ان کے دلوں کو محبتوں سے بھر دیا ۔ آپ بچپن ہی سے حق و سچ کے پیکر تھے بقول نادر میر حاصلانی

یہ بھی پڑھیں : خواب میں بسم اللہ پڑھنے کی تعبیر

میر ولی محمد خان حاصلانی ہانبھی بچپن سے ہی غریب نواز خیرخواہ اور حق و سچ کے پیکر تھے۔ جوں ہی آپ نے ہوش سنبھالا قبائلی معاملات میں اپنا مقام حاصل کیا جو بہت ہی کم لوگوں کو میسر آتا  ہے ثالثی کے لیے آپ کا نام صف اول کی شخصیات میں شمار ہوا۔ قبائلی میڑھ میں آپ کی موجودگی کو کامیابی کی ضمانت مانا جانے لگا آپ علاقے میں امن و امان کے حامی تھے( روزنامہ آزادی ، 27 اگست 2021ء)
مرحوم میر ولی محمد خان ہانبھی ایک تعارف

یہ بھی پڑھیں :  ماریہ نقوی ایک تعارف


آپ کی شخصیت پر بہت سے مضامین لکھے جاچکے ہیں ان کا مطالعہ کرنے کے بعد معلوم ہوا مرحوم کی زندگی پیکر انسانیت تھی ۔ آپ کو اللہ پاک نے بہت سی  باکمال خوبیوں سے نوازا ہوا تھا۔ آپ  جس سے بھی ملتے اسے اپنا گرویدہ بنا لیتے اور جو کوئی آپ سے مدد کی درخواست کرتا آپ اس کی ہر جائز ممکنہ مدد کرتے تھے۔ اس دنیا میں ایسی شخصیات بہت کم ہیں جنھوں نے انسانیت کی خدمت کے لیے اپنی زندگی وقف کی ہو اور مرحوم کی زندگی سے بھی ہمیں انسانیت کی خدمت کا جذبہ ملتا ہے
مرحوم میر محمد ولی خان ہانبھی  کا دل ہمیشہ قبائلی لوگوں کے لیے دھڑکتا تھا اور آپ کے حوالے سے مشہور ہے کہ دولت کو تجوری کی بجائے غریب و مسحق لوگوں میں تقسیم کرنے کو ترجیح دیتے تھے۔ آپ کی زندگی سے محبت ، خلوص ، امن و امان ، اخوت و بھائی چارہ کی مثالیں ملتی ہیں۔ یہ درویش  صفت شخصیت 3 نومبر 2018ء کو اپنے خالق حقیقی سے جاملی اور آپ کی تدفین آپ کے آبائی قبرستان ضلع صحبت پور بلوچستان میں کی گئی آج بھی قبائلی لوگ آپ کی شیریں زبان اور انسانیت کے جذبے سے سرشار شخصیت کو نہ بھولے اور ان کے دلوں میں زندہ ہیں۔ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات کو بلند کرے۔ آمین


Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent