Ticker

6/recent/ticker-posts

اوکاڑہ یونیورسٹی میں انسانی حقوق کے تحفظ کے موضوع پہ سیمینار کا انعقاد

Seminar on protection of human rights held at Okara University

اوکاڑہ(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، جاوید راہی) اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات نے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افئیرز اور شعبہ اردو کے اشتراک سے انسانی حقوق کے تحفظ و ترویج کے موضوع پہ ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس میں معروف کالم نگار سلمان عابد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پاکستان میں انسانی حقوق کی موجودہ صورت حال اور اس حوالے سے میڈیا اور تعلیمی اداروں کے کردار کے حوالے سے ایک لیکچر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : آپو اپنی پے گئی جے

سلمان عابد کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کے حوالے سے ہمیں مضبوط اور مربوط بیانیے بنانے  کی ضرورت ہے اور اعلی تعلیم کے ادارے اس ضمن میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں کیونکہ یہاں پہ نوجوان نسل کی ذہنی آبیاری کی جاتی ہے اور یہی نوجوان معاشرے اور ملک کا مستقبل بدل سکتے ہیں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ ابلاغیات کے سربراہ ڈاکٹر زاہد بلال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر سطع پہ مساوی تعلیمی کی فراہمی کے بغیر انسانی حقوق کے مسائل حل نہیں کیے جا سکتے۔ 
ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افئیرز ڈاکٹر شعیب سلیم نے انسانی حقوق کے مسائل حل کرنے کےلیے نوجوان نسل کی آگہی اور ان کو بااختیار بنانے کی اہمیت پہ زور دیا۔ سیمینار سے شعبہ علوم اسلامیہ کے سربراہ ڈاکٹر عبد الغفار اور شعبہ اردو کی سربراہ ڈاکٹر سمیرا اعجاز نے بھی خطاب کیا۔
اوکاڑہ یونیورسٹی میں انسانی حقوق کے تحفظ کے موضوع پہ سیمینار کا انعقاد

یہ بھی پڑھیں : عیاشی سے لطف اندوزی کے بعد مرد کے ٹکڑے کردیے،سفاک خاتون گرفتار

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent