Ticker

6/recent/ticker-posts

ماحولیاتی تحفظ کےلیے اوکاڑہ یونیورسٹی کی جانب سے مہم کا آغاز

Launch of Campaign for Environmental Protection by Okara University 

اوکاڑہ(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، جاوید راہی) ماحولیاتی تحفظ کےلیے اوکاڑہ یونیورسٹی کی جانب سے مہم کا آغاز مہم شعبہ باٹنی اور انوائرنمنٹل سائنسز کی جانب سے شروع کی گئی

اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ باٹنی اور شعبہ انوائرنمنٹل سائنسز نے ماحولیاتی تبدیلیوں اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے متعلق معاشرے میں آگہی پیدا کرنے کےلیے ایک مشترکہ مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس مہم کے تحت مختلف سرگرمیاں جاری ہیں جن میں آگہی ریلیاں، شجر کاری اور پوسٹر مقابلہ جات شامل ہیں۔

اس سلسلے میں ایک سیمینار کا بھی انعقاد کیا گیاجس میں ڈسٹرکٹ انوئرنمنٹ آفیسر یونس زاہد نے سموگ، گلوبل وارمنگ اور غذائی قلت کے موضوع پہ ایک خصوصی لیکچر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : سموگ اور دھند کے پیش نظر حادثات کی روک تھام کے حوالے سے موٹروے پولیس نے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا

مہم کے بارے بات کرتے ہوئے شعبہ باٹنی کے سربراہ ڈاکٹر فہیم ارشد کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر کی ہدایات کے مطابق ہم نے ماحول اور اس میں موجود نباتات اور حیوانات کے تحفظ کےلیے طلباء، اساتذہ اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ایک جامع مہم کا آغاز کر رکھا ہے۔

شعبہ باٹنی سے منسلک دیگر اساتذہ جیساکہ ڈاکٹر سیدہ انجم طاہر،  ڈاکٹر محمد اقبال، ڈاکٹر شفیق الرحمن، ڈاکٹر نائلہ مختار اور ڈاکٹر ندا بھی ان سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں ۔

ماحولیاتی تحفظ کےلیے اوکاڑہ یونیورسٹی کی جانب سے مہم کا آغاز

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent