Ticker

6/recent/ticker-posts

سموگ اور دھند کے پیش نظر حادثات کی روک تھام کے حوالے سے موٹروے پولیس نے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا

Motorway Police Conducts Awareness Seminar on Prevention of Accidents in view of Smog and Fog

اوکاڑہ(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، جاوید راہی) آئی جی موٹروے پولیس انعام غنی کے احکامات اور سیکٹر کمانڈر عاطف شہزاد کی ہدایت پر سموگ اور دھند کے پیش نظر حادثات کی روک تھام کے حوالے سے بھی شوگر مل انتظامیہ اور موٹروے پولیس کے مشترکہ اشتراک سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں گنا لوڈ کر کے لانے والے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیورز موٹر وے پولیس افسران اور ملز انتظامیہ نے بھرپور شرکت کی سمینار کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی موٹروے پولیس میڈم سائرہ طارق نے کہا کہ گنا کرشنگ کے سیزن میں ٹریکٹر ٹرالیوں پر زیادہ گنا لوڈ کرنے سے حادثات میں اضافہ ہو جاتا ہے جس سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے حادثات سے بچاو اور زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے ڈرائیورز حضرات ٹریفک قوانین پر مکمل عمل کریں دھند کے پیش نظر سفر سے اجتناب کیا جائے

یہ بھی پڑھیں : خواب میں بلور دیکھنے کی تعبیر

ایم ڈی شوگر مل جاوید اقبال کاہلوں نے موٹروے افسران سے درخواست کی کہ گنا لے کر آنے والے ڈرائیورز کو تھوڑا ریلیف دیا جائے اور ان کے بلاجواز چالان نہ کیے جائیں اور ان ڈرائیورز کے ڈرائیور نگ لائسینس کے اجرا کے لیے موبائل سروس شروع کی جائے جس پر موٹروے افسران نے ان سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائ موٹروے پولیس افسران نے ڈرائیورز کے سوالات کے جوابات بھی دئیے ڈی ایس پی سائرہ طارق نے جی ایم جاوید اقبال کاہلوں اور موٹروے افسران کے ہمراہ دھند کے موسم میں حادثات سے بچاو کے حوالے سے ٹریکٹر ٹرالیوں اور گاڑیوں کو پیلے رنگ کے ریفلیکٹر اسٹیکر بھی لگائے

سموگ اور دھند کے پیش نظر حادثات کی روک تھام کے حوالے سے موٹروے پولیس نے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا

یہ بھی پڑھیں : موٹر ویز پر بغیر ایم ٹیگ گاڑی کے داخلہ اور چلنے کو ممنوع قرار دے دیا گیا

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent