Ticker

6/recent/ticker-posts

اوکاڑہ یونیورسٹی کے اساتذہ نے نوجوانوں کو عدم تشدد کی تربیت دینے کی قرارد منظور کرلی

 Okara University teachers pass resolution to train youth in non-violence

اوکاڑہ(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، جاوید راہی) اوکاڑہ یونیورسٹی کے اساتذہ نے نوجوانوں کو عدم تشددکی تربیت دینے کی قرارد منظور کرلی تمام اساتذہ ہر کورس میں دو لیکچرز طلباء کو امن اور برداشت کی تربیت دینے پہ مختص کریں اوکاڑہ یونیورسٹی کے اساتذہ نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر کی زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں متفقہ طور پہ یہ قرارداد منظور کی ہے کہ تمام طلباء کو برداشت، بردباری اور عدم تشدد جیسی اسلامی روایات کی باقاعدہ تربیت دی جائے گی۔ 
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے تمام اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ ہر کورس میں کم از کم دو لیکچرز ایسے مختص کریں جن میں طلباء کو پر امن بقائے باہمی، ہم آہنگی، برداشت، دوسرے مذاہب کا احترام ، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور انسانی زندگی کے احترام پہ تربیت دی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں : سول کورٹس کی نوکریوں کا تازہ ترین اشتہار

وائس چانسلر نے مزید کہا کہ اساتذہ طلباء میں اس بات کی اہمیت اجاگر کریں کہ وہ کسی بھی صورت حال میں قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔ نوجوانوں کو بتانا چاہیے کہ وہ ہر حال میں پر امن رہیں اور تشدد پہ نہ اتریں۔ انہیں مذہبی، معاشرتی اور سیاسی معاملات میں منطقی مباحث اور مکالمے کی تربیت دی جانی چاہیے۔ 
وائس چانسلر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اوکاڑہ یونیورسٹی تعلیمی منتظم، میڈیا، علماء، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انسانی حقوق کے ماہرین کے ساتھ مل کر ملکی سطع پہ نوجوانوں کو عدم تشدد کی تربیت دینے کے حوالے سے ایک مکالمے کا آغاز کرے گی۔
یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق اس وقت کیمپس میں بائیس ہزار طلباء زیر تعلیم ہے اور یونیورسٹی انتظامیہ ان طلباء کو محفوظ اور پر امن تعلیمی ماحول فراہم کرنے کےلیے کوشاں ہے۔
اوکاڑہ یونیورسٹی کے اساتذہ نے نوجوانوں کو عدم تشدد کی تربیت دینے کی قرارد منظور کرلی

یہ بھی پڑھیں : ماحولیاتی تحفظ کےلیے اوکاڑہ یونیورسٹی کی جانب سے مہم کا آغاز

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent