Lover arrived on a motorcycle seven kilometers away to pick up his girlfriend
بہاول پور(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) ڈولفن فورس اور تھانہ صدر بہاولپور کی کامیاب کاروائی ، صادق آباد سے اغواء کی گئی سٹوڈنٹ لڑکی کو کے ایل پی روڈ پر بازیاب کرالیا گیا۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے محمد شان اور رمیز نے سوشل میڈیا پر طالبہ سے دوستی کی تھی۔ دونوں ملزمان لاہور سے 700 کلو میٹر کا سفر طے کرکے موٹر سائیکل پر صادق آباد پہنچے
یہ بھی پڑھیں : خواب میں بنفشہ دیکھنے کی تعبیر
ملزم شان اور رمیز طالبہ کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر صادق آباد سے لاہور جارہے تھے۔ طالبہ کو ملزمان کے ساتھ یونیفارم میں دیکھ کر شک پڑنے پر پولیس نے روک لیا۔ مغوی طالبہ اور اغواء کاروں کو تھانے منتقل کیا تو پتا لگا کہ ملزمان لڑکی صادق آباد سے اغواء کرکے بذریعہ موٹر سائیکل لاہور لے جارہے تھے۔ پولیس تھانہ صدر نے مغوی طالبہ کو والدین کے حوالے کردیا۔طالبہ کے والدین نے کوئی کاروائی نہ کرائی۔
0 Comments