Ticker

6/recent/ticker-posts

پنجاب سٹیز پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب کا عوام کےلیے شاندار تحفہ ہے، اشرف سوہنا،چوہدری سلیم صادق

Punjab Cities Program is a wonderful gift of the Chief Minister of Punjab to the people, Ashraf Sohna, Chaudhry Saleem Sadiq

اوکاڑہ(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، جاوید راہی) شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے پنجاب سٹیز پروگرام وزیر اعلیٰ پنجاب کا اوکاڑہ کے شہریوں کےلئے ایک تحفہ ہے ابتدائی طور پر 1 ارب 47 کروڑ روپے شہر کے سیوریج سسٹم ،سٹرکوں کی تعمیر و مرمت ،پارکس کو اپ گریڈ کرنے، واٹر سپلائی اور سالڈویسٹ مینجمنٹ کے لئے خرچ کئے جائیں گے میونسپل سروسز کی بہتر انداز میں فراہمی کے لئے ایک شاندار میکنزم بنایا جا رہا ہے تعمیراتی منصوبوں کےلئے کنسلٹنٹس بین الا قوامی معیار کے مطابق کام کروائیں گے جس کے لئے پری کوالیفیکیشن کے بعد فرموں کو کام الاٹ کیا جائے گا شہر میں سیوریج سسٹم کو اس طرح ڈیزائن کیا جائے گا کہ یہ آئندہ 25 سالوں کی ضرورت کو پورا کرے گا شہر کی پائیدار ترقی اور مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنےکےلئے اپنی صلاحیت ،اہلیت اور قابلیت کے مطابق کردار ادا کرنا ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز ،وزیر اعلی پنجاب کے کوارڈینیٹر محمد اشرف خان سوہنا، ٹکٹ ہولڈر چوہدری سلیم صادق نے پی سی پی پروگرام پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مدثر فارقلیط ،ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ مر غوب احمد، عمائدین شہر ، سیاسی کارکنوں ، تعمیراتی محکموں کے ضلعی سر براہان اور کنسلٹنٹس نے شرکت کی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مرغوب احمد ،ایس ڈی او پبلک ہیلتھ اور میونسپل کار پوریشن کے تعمیراتی شعبہ کے سربراہان نے ضلع میں پی سی پی پروگرام کے تحت سیوریج سسٹم ،پارکوں کی اپ گریڈیشن ،شہر کے شمالی حصہ کے لئے نئی سیوریج لائنوں کے لئے تجاویز سے متعلق بریفنگ دی ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے میونسپل کار پوریشن کی جانب سے مرمت کرائی گئی مشینری کے آڈٹ کے لئے ایک کمیٹی بنانے کے احکامات جاری کئے جو مشینری کی مرمت کے کام کی جانچ پڑتال کرے گی محمد اشرف خان سوہنا نے پی سی پی پروگرام کی بہتری کے لئے شہریوں پر مشتمل ایڈوائزری کمیٹی بنائے جانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اوکاڑہ شہر کے میونسپل سروسز کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لئے ہمیں پورے خلوص اور دلجمعی سے اقدامات کرنا ہیں تاکہ ہم شہر کے درینہ مسائل حل کر سکیں چوہدری سلیم صادق نے شہر کے موجودہ سیوریج سسٹم کو اپ گریڈ کرنے اور تباہ شدہ سیوریج لائنوں کو فوری طور پر بدلنے کی تجویز پیش کی ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے پی سی پی پروگرام کے کنسلٹنٹس کو ہدایت کی کہ وہ بلا تاخیر منصوبوں کے ڈیزائن اور فیزیبلٹی پر کام کریں تاکہ یہ منصوبے جلد از جلد مکمل ہوں اور شہریوں کے دیرینہ مسائل حل ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : بہاولپور ہائیکورٹ بار کیبنٹ کی میٹنگ اور سیمینار کے انعقاد کی تیاریاں

دوسری طرف ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے تحصیل دیپالپور کے دورے کے دوران انہوں نے الرحمان ویلفیئر ہسپتال ،انجمن رزاقیہ اور دارلشفقت رزاقیہ این جی او کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر اشتیاق خان اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے الرحمان ویلفیئر ہسپتال میں قائم لیبارٹری ،آپریشن تھیٹر ،ایمرجنسی وارڈ ،میڈیکل وارڈ ،میڈیسن سٹور اور ڈائیلاسز یونٹ کا معائنہ کی علاوہ ازیں سربراہ ادارہ دار لشفقت رزاقیہ نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کو تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ این جی او کے زیر اہتمام سکول میں یتیم بچوں کو مفت تعلیم دی جاتی ہے جبکہ ادارہ ان یتیم بچوں کو رہائش اور مفت کھانا بھی فراہم کرتا ہے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے این جی او کے زیر انتظام مختلف کلاس روم کا معائنہ کی اور وہاں پر زیر تعلیم طالبعلموں سے گفتگو بھی کی انہوں نے دار الشفقت رزاقیہ این جی او کی کار کردگی کو سراہا بعدازاں انہوں نے انجمن رزاقیہ کا دورہ کی انہوں نے حضرت سائیں عبدالرزاق رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی انہوں نے انجمن رزاقیہ کے زیر اہتمام چلنے والے مختلف شعبہ جات کا جائزہ بھی لیا۔

پنجاب سٹیز پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب کا عوام کےلیے شاندار تحفہ ہے، اشرف سوہنا،چوہدری سلیم صادق


Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent