Preparations for Bahawalpur High Court Bar Cabinet Meeting and Seminar
رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن بہاول پور کے نائب صدر جام ریاض احمد گانگا ایڈوؤکیٹ نے ایک ملاقات کے دوران بتایا ہے کہ ڈسٹرکٹ بار رحیم یارخان میں پہلی بار ہائیکورٹ بار کیبنٹ کی میٹنگ اور سیمینار بہت جلد ہونے جارہا ہے جس پر میں ہائیکورٹ بار کی پوری کابینہ کا بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے میری اس قرارداد کو منظور کرتے ہوئے رحیم یارخان میں ہائیکورٹ بار کابینہ کی میٹنگ و سیمینار کرانے کا فیصلہ کیا ہے اس عمل سے ضلع کے تمام وکلاء صاحبان کو اپنے مسائل و مطالبات براہ راست پیش کرنے کا موقع ملے گا ڈسٹرکٹ بار اور ہائیکورٹ بار کے درمیان انڈر سٹینڈنگ اور کوآرڈینیشن بڑھے گی یہ عمل مسائل کے حل کےلیے معاون و مددگار ثابت ہوگا
یہ بھی پڑھیں : ملتان کی معروف اداکارہ اغوا کار نکلی
جام ریاض احمد گانگا ایڈووکیٹ نے مزید بتایا کہ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن بہاول پور کی جانب سے ہائیکورٹ بینچ کے آنرایبل ججز صاحبان کے اعزاز میں ایک ہائی ٹی پارٹی دی جا رہی ہے جس میں ڈویژن بہاول پور کے تینوں اضلاع کی بارز کے نومنتخب صدرو صاحبان اور جنرل سیکرٹریز کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا جارہا ہے ہمارے صدر امیر عجم ملک سب کو ساتھ لے کر چلنے اور مل جل کر کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں وہ باہمی عزت و احترام کا خیال کرنے والے انسان ہیں بار اور بینچ کا باہمی رابطہ اور انڈر سٹینڈگ انصاف کی جلدی فراہمی کے لیے ضروری ہے ہائیکورٹ بار ایسوسی بہاول پور تینوں اضلاع بہاول پور، بہاول نگر،رحیم یارخان بارز کے نو منتخب صدور اور جنرل سیکرٹریز کے اعزاز میں بہاول پور میں لنچ دینے کا پروگرام بھی بنایا ہے مذکورہ بالا دونوں پروگرام 18 جنوری کو ہوں گے جس کے لیے دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں
0 Comments