Seminar on Fisheries Research conducted at Okara University
اوکاڑہ(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، جاوید راہی) اوکاڑہ یونیورسٹی میں ماہی پروری کی تحقیق کے موضوع پہ سیمینار کا انعقاد ، سیمنار سے ڈاکٹر محمد واجد، ڈاکٹر سجاد سرور اور ندا عصمت سمیت دیگر مقررین کا خطاب، سیمینار کے بعد آگہی ریلی کا بھی انعقاد کیا گیا
اوکاڑہ یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف فیشریز اینڈ ایکواکلچر کی جانب سے ماہی پروری کی تحقیق کے جدید رجحانات کے موضوع پہ ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ایجوکیشن یونیورسٹی لاہور کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مدثر شہزاد، پنجاب فشریز ڈیپارٹمنٹ سے ڈاکٹر عنصر محمود اور یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد سے ڈاکٹر خالد عباس نے خصوصی شرکت کی اور فیکلٹی آف لائف سائنسز کے طلباء اور اساتذہ کو لیکچرز دیے۔
سیمینار کے آغاز پہ افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈیپارٹمنٹ آف فیشریز اینڈ ایکواکلچر کے سربراہ ڈاکٹر سجاد سرور کا کہنا تھا کہ ماہی پروری پہ بین الاقوامی سطع پہ ہونے والی حالیہ تحقیق کا مقصد اس انڈسٹری کو درپیش بیشتر مسائل کا عملی حل پیش کرنا ہے اور ہم اس طرح کے سیمینارز کے ذریعے اپنے طلباء کو اسی مقصد کےلیے تیار کر رہے ہیں۔
ڈیپارٹمنٹ آف فیشریز اینڈ ایکواکلچر کی لیکچرار ندا عصمت نے سیمینار کے شرکاء سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ محققین کو ماہی پروری کے مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے کےلیے اس انڈسٹری سے منسلک افراد کے ساتھ ملک کر فیلڈ میں کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس کے بغیر ان مسائل کا حل پیش نہیں کیا جا سکتا۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے طلباء ایسی عملی تحقیق کا حصہ بنیں۔
یہ بھی پڑھیں : خواب میں بھنگا یا بھنورا دیکھنے کی تعبیر
سیمینار سے فیکلٹی آف لائف سائنسز کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر محمدواجد نے بھی خطاب کیا۔ سیمینار کے بعد کیمپس میں ایک آگہی ریلی نکالی گئی۔
0 Comments