Ticker

6/recent/ticker-posts

سچائی اور لگن کے ساتھ کام کیا جائے تو منزل مل ہی جاتی ہے، اداکار رئیس نصیر

If you work with truth and dedication, you will find the destination, says actor Raees Naseer

رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری) سرائیکی فلم سُکھاں کے ہیرو اداکار رئیس نصیر نے کہا ہے کہ اگر انسان میں سچائی ہو اور وہ محبت و لگن کے ساتھ کام کرے تو کامیابی اور منزل دونوں کو حاصل کر سکتا ہے رئیس نصیر نے بتایا کہ اس کا تعلق رحیم یارخان کے نواحی علاقے مالک پور کے ایک زمیندار گھرانے سے ہے شوق اور جنون شوبز کی دنیا میں لے آیا ہے میری اور اداکارہ عاصمہ سیال کی جوڑی کو پرستاروں نے جتنی جلدی پذیرائی سے نوازا ہے یہ پرستاروں کی محبتوں کا ثبوت ہے میں شوبز کی دنیا میں کچھ کرنے آیا ہوں میری کوشش ہوگی کہ سینئرز سے سیکھوں اور آگے بڑھتا چلا جاؤں

یہ بھی پڑھیں : اوکاڑہ یونیورسٹی میں ماہی پروری کی تحقیق کے موضوع پہ سیمینار کا انعقاد


سرائیکی شوبز میں بڑے انویسٹرز اور سنجیدہ کام کرنے والوں کی خاصی کمی محسوس کی ہے رئیس نصیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ محبت تو کرتا ہوں اور شادی بھی مناسب وقت آنے پر کرلوں گا. ابھی میرا مکمل دھیان اپنے کام، کام اور کام پر ہے میری کولیگ اداکارہ عاصمہ سیال اچھی اور سُلجھی ہوئی لڑکی ہے باقی شوبز میں ایسی ویسی باتیں کرنے والے کرتے رہتے ہیں کام کرنے والے فنکاروں کو ان پر زیادہ دھیان نہیں دینا چاہئیے
سچائی اور لگن کے ساتھ کام کیا جائے تو منزل مل ہی جاتی ہے، اداکار رئیس نصیر


Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent