The only solution to the current system of the country is the implementation of Islamic system, JUI
راجن پور کلاں(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمد خرم لغاری) جے یو آٸی یونٹ راجن کلاں کا ضلعی وتحصیل قاٸدین کی زیرسرپرستی بستی بستی گلی میں جماعتی نظم کے مطابق شمولیت اورنئے یونٹوں کے قیام کا سلسلہ جاری اسی سلسلہ میں آج تیس یونٹوں کے جوڑ کا اجلاس ہوا جس میں ضلعی و تحصیل قاٸدین نے خصوصی طورپر شرکت کی اس موقع پرضلعی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان حافظ عثمان لدھیانوی ضلعی رہنما مولانا فتیح اللہ عباد تحصیل جنرل سیکرٹری طاہرسعید لغاری ضلعی ناٸب امیر مولانا عبدالحمید ڈاہر ضلعی ڈپٹی سالار سعداللہ ہاشم معاون سالار سمیع اللہ شاہ نے شرکت اجلاس کی صدارت مولانا حکیم الیاس جبکہ نگرانی مولانا یوسف سومرو نے کی اجلاس سے حافظ عثمان لدھیانوی طاہر سعید لغاری مولانا فتیح اللہ عباد مولانا عبدالحمید ڈاہر مولانا حکیم الیاس مولانا یوسف سومرو ودیگر نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ جے یو آٸی اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے کوشاں ہے اور جدوجہد کررہی ہے موجودہ ملکی نظام کا واحد حل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے اجلاس میں وکلاء برادری کی طرف سے وفد نے شرکت کی اور جے یو آٸی سے مظلوم کے خلاف آواز بلند کرنے پر اظہار یکجہتی کا پیغام دیا گیا اس موقع پرتیس یونٹوں کے تین سو عہدیداران نےشرکت کی
0 Comments