Ticker

6/recent/ticker-posts

کسانوں کو مافیاز کے رحم کو کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے

Farmers have been left at the mercy of the mafia

رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) لاڑ قومی اتحاد کے مرکزی سربراہ سردار جام اختر حسین لاڑ، جام مہتاب حسین لاڑ اور رحیم یارخان یونین آف جرنلسٹ کے صدر و چیف ایڈیٹر روزنامہ سچن عمران مقصود کی جام ہاؤس گانگا نگر آمد، پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا سے ملاقات کے دوران سردار جام اختر حسین لاڑ نے کہا زرعی ملک کی زراعت کے ساتھ جو حشر کیا جا رہا ہے وطن کے کسانوں کو جس قدر ذلیل و خوار کیا جا رہا ہے یہ عمل باعث افسوس ہی نہیں بلکہ قابل مذمت بھی ہے کسانوں کو مافیاز کے رحم کو کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے چھوٹے اور عام کسانوں کو کچلا جا رہا ہے جام مہتاب حسین لاڑ نے کہا کہ ہم گانگا نگر میں جام ایم ڈی گانگا کی کسانوں کے لیے بے لوث اور انتھک جدوجہد کو سلام پیش کرنے کے لیے آئے ہیں جام ہاؤس گانگا نگر صحیح معنوں میں کسان ہاؤس بنا ہوا ہے پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا نے آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہر کسان و زمیندار کو اپنے حقوق کے تحفظ اور زراعت کی بقا کے لیے کسان تحریک کا حصہ بن کر جدوجہد میں شامل ہونا پڑے گا
ڈی اے پی اور یوریا کھاد کے ذریعے کسانوں کی جیبوں پر جو ڈاکہ ڈالا گیا ہے اس میں حکمرانوں کی غفلت،قومی زراعت دشمن اور کسان کُش پالیسیوں کا بڑا کردار ہے رہی سہی کسر انتظامیہ کے کرپٹ ملازمین اور مافیاز کے مختلف سرپرست گروہوں نے پوری کر دی ہے بعض تخواہ دار اور خوشامدی رہنماؤں نے بھی اساڈا حصہ ایتھے رکھ پروگرام پر عمل پیرا ہو کر کسانوں کو رگڑا لگانے والوں میں شامل ہیں ضلعی انتظامیہ کھاد کی منصفانہ تقسیم کرنے میں ناکام رہی ہے ڈسٹرکٹ ایگری کلچرل ایڈوائزی کمیٹیوں میں تالیاں بجانے والوں نے اب تک کیا کردار ادا کیا ہے بعض لوگوں کو تو ایڈوائزی کے معنی،مفہوم اور بحثیت ممبر اپنے کردار کا بھی علم نہیں ہے جام ایم ڈی گانگا نے ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان کو مشورہ  دیتے ہوئے کہا ہے کہ گندم کی اہم ترین فصل کو اب باقی صرف ایک بوری فی ایکڑ یوریا کھاد کی ضرورت ہے اگر نیت ٹھیک ہو تو اس کو پورا کرنے قطعا کوئی مشکل اور مسئلہ نہیں ہے فارمولا اور طریقہ یہ اختیار کیا جائے محکمہ زراعت اور محکمہ مال کو ہر موضع میں گندم کی حقیقی کاشت کو سامنے رکھ کر فی ایکڑ ایک ایک بوری یوریا کی یونین کونسل وائز سرکاری ریٹ پر پلس کرایہ موقع پر تقسیم کر دی جائے اس عمل سے کسانوں کو لائنوں میں لگ کر ذلت سے بچایا جا سکتا ہے زیادہ کھاد لینے والوں کی بھی باسانی چھانٹی کی جا سکتی ہے انتظامیہ کرپٹ کرپٹ کی گالیاں سننے  اور حکمران بدنامی اور بددعاؤں سے بھی بچ سکتے ہیں سب سے اہم ہم اپنی گندم کی پیداوار پر منفی اثرات کو کم سے کم کر سکتے ہیں جام ایم ڈی گانگا نے مزید کہا کہ ہم ضلع رحیم یارخان کے صحافی بھائیوں کے بھی بے حد مشکور ہیں کہ وہ کسانوں کے مسائل کو اجاگر کرتے ہیں اور ہماری آواز بنتے ہیں اس موقع پر جام راشد مجنوں گانگا، جام عون محمد عمران گانگا بھی موجود تھے

یہ بھی پڑھیں : آر وائی کے شوگر ملز کے خلاف نہر میں گندہ پانی ڈالنے پر مقدمہ درج

کسانوں کو مافیاز کے رحم کو کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent