Ticker

6/recent/ticker-posts

آر وائی کے شوگر ملز کے خلاف نہر میں گندہ پانی ڈالنے پر مقدمہ درج

Case registered against RYK Sugar Mills for dumping dirty water in canal

رحیم یارخان(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن)محکمہ انہار کی طرف سےآر وائی کے شوگرمل جن پور کے ایڈمن میجر قاسم پر غیر قانونی طور پر نہر میں زہریلا پانی ڈالنے پر تھانہ شیدانی میں ایف اٸی آر درج.امانت علی ایس ڈی او محکمہ انہار سب ڈویژن پکا لاڑاں کی تحریری درخواست پر تھانہ شیدانی شریف میں ایف آئی آر نمبر36/22  کرلی گئی ہے

دریں اثناء شوگر ملز کے خلاف کیس لڑنے والے جن پور کے رہائشی ملک ساجد حسین آرائیں نے کہا کہ سرکاری زمین میں شوگر مل کے ذاتی پاٸپ ڈال کر انہار کی زمین پر قبضہ اور ایڈمن شوگر ملز میجر محمد قاسم کے ساتھ جو دیگر اصل ذمہ دار ہیں ان پر بھی کارواٸی کی جائے

یہ بھی پڑھیں : بلالی فاؤنڈیشن کے وفد کا دیگی بنگلہ یونٹ راجن پور کا دورہ 

اور زہریلے پانی کی روک تھام کو یقینی بنا کر جن پور شہر کے لیے صاف پانی کے فلٹر لگائے جائیں اور مل کوہاٸی کورٹ کے آرڈر پر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کا پابند کیا جائے ہاٸی کورٹ بہاول پور کے آرڈر پر عمل درامد کرایا جائے یہ تمام تر ذمہ داری ڈی سی رحیم یارخاں کی ہے ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات بھی اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ماحول خراب کرنے پر قانونی کارواٸی عمل میں لاٸیں

فاروق کاظمی اور محکمہ لائیو سٹاک کے دیگرآفیسران زہریلی مڈ کی روک تھام  کی منصوبہ بندی کرائیں اور مل کے خلاف اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوے قانونی کارواٸی عمل میں لائیں ورنہ جن پور شہر کے جتنے بھی جگر کینسر گردوں یرقان دمہ سانس کے مریض ہیں یا جو فوت ہوگئے ان کی ذمہ داری مذکورہ بالا آفیسران اور شوگرمل انتظامیہ ومالکان پر عائد ہوتی ہے

آر وائی کے شوگر ملز کے خلاف نہر میں گندہ پانی ڈالنے پر مقدمہ درج

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent