Ticker

6/recent/ticker-posts

ضلع اوکاڑہ میں 11 لاکھ 20 ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز

A target of 1.12 million saplings has been set in Okara district, Deputy Commissioner Capt (retd) Muhammad Ali Ijaz said.

اوکاڑہ(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، جاوید راہی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کی تکمیل کے لئے تمام سوساءٹی متحرک ہے 10 ارب پودے لگانے اور کلین اینڈ گرین پاکستان کی منزل کے حصول کے لئے ضلع کا ہر سرکاری ادارہ اور غیور عوام کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے پودے لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت و دیکھ بھال اور ان کی اونر شپ کے لئے ہر شخص کو انفرادی طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہے درخت صدقہ جاریہ اور آنے والے کل کی ضرورت ہیں آج لگائے گئے پودے آنے والی نسلوں کے لئے بیش قیمت اثاثہ ثابت ہوں گے درخت لگانے کی مہم میں سرکاری اداروں کی اپنے اپنے دائرہ اختیار میں کی جانے والی کاوشیں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کرے گی ضلع میں جشن بہاراں کی تقریبات کو بھی کلین اینڈ گرین مہم پاکستان کے ساتھ جوڑا گیا ہے

A target of 1.12 million saplings has been set in Okara district, Deputy Commissioner Capt (retd) Muhammad Ali Ijaz said.

جشن بہاراں کے سلسلہ میں ہونے والے تمام پروگراموں میں بھی درخت لگانے، ان کی دیکھ بھال اور حفاظت کے لئے لوگوں کو متحرک کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم سکاوٹس اور جشن بہاراں پلانٹ فار پاکستان ڈے کی پپلی پہاڑ فاریسٹ میں ہونے والی تقریب کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ ، سکاءوٹس ،طالب علموں ،سماجی کارکنوں ،رضا کاروں اور شہریوں کی جانب سے4ہزار پودے لگائے گئے ۔ تقریب سے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز،ضلعی کو آرڈینیٹر کلین اینڈ گرین پاکستان ملک غلام نبی کھوکھر،صدر پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ شازیہ احمد، پی ٹی آئی راہنما اعجاز ناصر سمیت دیگر عمائدین نے اپنے ہاتھوں سے پودے لگائے ڈپٹی کمشنر محمد علی اعجاز نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان کی تحریک شروع کر کے وطن عزیز کے مستقبل کو محفوظ بنانے، آنے والی نسلوں کو ایک خوبصورت صاف ستھرا اور ماحولیاتی آلودگیوں سے پاک وطن دینے کا بیڑا اٹھایا وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب میں کلین اینڈ گرین مہم کے لئے طے کئے گئے ہدف حاصل کئے جائیں گے۔

A target of 1.12 million saplings has been set in Okara district, Deputy Commissioner Capt (retd) Muhammad Ali Ijaz said.

ڈویژنل فاریسٹ آفیسر مشتاق چغتائی نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) محمد علی اعجاز کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کلین اینڈ گرین مہم کے دوران ضلع میں 11 لاکھ 20 ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس میں سے 1 لاکھ 12 ہزارپودے لگائے جا چکے ہیں اور بقیہ پودے لگانے کا کام ضلع کی تینوں تحصیلوں میں جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی اعجاز نے شجر کاری مہم میں سرکاری اداروں سیاسی عمائدین، کارکنان، رضاکاروں ،سکاوٹس،این جی اوز اور عام شہریوں کی شرکت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج کی مربوط کاوشیں کل کے سنہرے مستقبل سے جڑی ہوئیں ہیں ہمیں اپنے اور اپنے بچوں کے لئے پودے لگانے ہیں ان کی دیکھ بھال کرنی ہے اگر اسی جذبہ اور لگن سے ہم کام کرتے رہے تو ہم پاکستان کو ایک سر سبز ریاست بنانے میں ضرور کامیاب ہوں گے اس موقع پر انہوں نے مہم کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں : قاٸد جمعیت کی زیرسرپرستی اسلامی نظام کے نفاذ کے لٸے جدوجہد جاری رکھیں گے

A target of 1.12 million saplings has been set in Okara district, Deputy Commissioner Capt (retd) Muhammad Ali Ijaz said.

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent