Ticker

6/recent/ticker-posts

تین بڑے شہروں میں سڑکوں کی تعمیر کے بڑے منصوبے کی منظوری دے دی گئی

A major road construction project in three major cities has been approved

ساہیوال(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) ساہیوال ڈویژن کے تین بڑے شہروں میں سڑکوں کی تعمیر کے ایک بڑے منصوبے کی منظوری دے دی گئی جس پر لاگت کا کل تخمینہ ایک ارب 29 کروڑ 21 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت ساہیوال، اوکاڑہ اور پاکپتن میں 7 منصوبے مکمل کئے جائیں گے جس سے شہریوں کو آمد و رفت کی بڑی سہولت دستیاب ہوگی۔ منصوبوں کی منظوری کمشنر آفس میں ہونے والے ایک خصوصی اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت کمشنر علی بہادر قاضی نے کی۔ اجلاس میں تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز محمد اویس ملک، کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز اور احمر سہیل کیفی، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس احمد خاور شہزاد، ایس ای ہائی وے سہیل اکرم اور ڈپٹی دائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد اکرم وٹو سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ یہ منصوبہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر منظور کیا گیا ہے تاکہ تینوں شہروں میں سڑکوں کی حالت بنائی جا سکے منصوبے کے تحت ساہیوال شہر میں 40 کروڑ 37 لاکھ روپے سے ڈی سی چوک سے طارق بن زیاد کالونی (کشتی چوک) اور آذان ہائٹس سے گرلز کالج فرید ٹاون تک سڑکوں کی تعمیر نو ہوگی جبکہ نورشاہ روڈ سے کمپری ہنسیو سکول تک کارپٹ روڈ کو 12 فٹ تک 20 فٹ کیا جائے گا اسی طرح اوکاڑہ شہر سے گزرنے والی جی ٹی روڈ کو از سرنو تعمیر کیا جائے گا جس پر لاگت کا تخمینہ 53کروڑ 22 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت ضلع پاک پتن میں ساہیوال پاکپتن روڈ کا 23 کلومیٹر حصے کی مرمت کی جائے گی جس پر 30 کروڑ روپے لاگت آئے گی جبکہ ڈی سی چوک سے دربار بابا فرید تک کارپٹ سڑک تعمیر ہوگی جس پر 5 کروڑ 61 لاکھ روپے خرچ ہونگے تمام منصوبے حتمی منظوری کیلئے صوبائی حکومت کو بجھوا دئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کرونا کی صورتحال نہایت ہی گھمبیر ہے، احمد سجاد فرحان بلالی ایڈووکیٹ

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent